Qayamat Ki Nishaniyan

Book Name:Qayamat Ki Nishaniyan

نہیں آ سکوں گا۔

اس شخص نے کام بہت اچھا کیا تھا اور جس مشکل وقت میں وہ میرے کام آیا تھا، اس کی اُجْرت بہت بنتی تھی مگر وہ ایک دَوَنِّی ہی لے کر چلا گیا، میں آج تک اسے ڈھونڈتا ہوں کہ اس کی خِدْمت کروں مگر نہ جانے کون تھا، دوبارہ نہیں مِلا۔

یہ واقعہ سُن کر بادشاہ سلامت نے بنیے (غلّے کے تاجِر) کو واپس بھیج دیا۔ پِھر اُستادِ محترم کی طرف رُخ کر کے عرض کیا: عالی جاہ! وہ شخص جس نے رات کے وقت اس بنیے (غلّے کے تاجِر)کے گھر مزدوری کی، وہ میں ہی تھا، وہ ایک دَوَنِّی میرے ہاتھوں کی محنت سے کمائی ہوئی، 100 فیصد حلال کی تھی، اسی لئے میں نے وہ آپ کو پیش کی تھی، اسی لئے اس میں اتنی برکت آئی۔ ([1])

سُبْحٰنَ اللہ!پیارے اسلامی بھائیو! یہ ہے حلال کی برکت...!! لوگ کہتے ہیں: جھوٹ کے بغیر گزارا نہیں ہوتا، دُکان نہیں چلتی، یہ بظاہِر پیسے تو زیادہ کما لیتے ہیں مگر پُوری نہیں پڑتی، وہ جھوٹ کے ذریعے کمائی ہوئی رقم کبھی بیماریوں میں نکلتی ہے، کبھی فضولیات میں اُڑتی ہے، لہٰذا حلال کمائیے! حرام سے دُور رہئے! حلال ذریعے سے اگرچہ پیسا کم آئے مگر اس میں برکت ہو گی۔ اللہ پاک ہمیں حلال کمانے، حلال ہی کھانے کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔

(4):ماں باپ کو ستانا

قُرْبِ قیامت کی ایک اور نشانی سنیے! ایک مرتبہ حضرت  جبریلِ امین عَلَیْہ ِالسَّلام  انسانی


 

 



[1]... ملاّ احمد جیون  امیٹھوی، صفحہ:115 ملخصاً۔