Book Name:Qayamat Ki Nishaniyan
*چلنے والا، دوڑنے والے سےبہتر ہو گا۔ ([1])
اللہ! اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! اس حدیثِ پاک میں بتایا گیا کہ فتنوں کی کَثْرت قیامت آنے کی نشانی ہے، آہ! یہ نشانی اب پُوری ہوتی دِکھائی دے رہی ہے، اب وہ زمانہ ہے کہ ہر طرف سے فتنے ہی فتنے اُٹھ رہے ہیں*کوئی فتنہ مَشْرِقْ سے اُٹھتا ہے*کوئی مَغْرِب سے اُٹھتا ہے*کہیں صحابۂ کرام رَضِیَ اللہُ عنہم کی بےادبی کا فتنہ ہے*کہیں شانِ انبیا اور شانِ اَوْلیا کو گھٹانے کی ناپاک کوششیں کی جاری ہیں*غیر مُسْلِم پُوری طرح مُسَلَّط ہو چکے ہیں*سوشل میڈیا نے اپنی جگہ تباہی مچا رکھی ہے*وہ فتنے جو پہلے کسی شہر میں اُٹھتے تھے، پھیلنے سے پہلے ہی دَم توڑ جاتے تھے، اب سوشل میڈیا کی وجہ سے ایک چھوٹے سے گاؤں میں اُٹھنے والا فتنہ کچھ ہی گھنٹوں میں دُنیا بھَر میں پھیل جاتا ہے اور ہم ہیں کہ اس سے غافِل ہیں۔
پیارے اسلامی بھائیو! اس دَور کے تقاضوں کو سمجھئے! یہ فتنوں کا دَور ہے، اس وقت کا سب سے بڑا کارنامہ یہی ہے کہ آدمی اپنا اِیْمان بچانے میں کامیاب ہو جائے۔ لہٰذا پُوری سنجیدگی کے ساتھ اس پر تَوَجُّہ دیجئے! خُود کو فتنوں سے بچائیے! اور ایمان کی حفاظت میں لگے رہئے!
بخاری شریف میں حدیث ہے، اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: عنقریب ایک زمانہ آئے گا کہ اس وقت مسلمان کا بہترین مال بکری ہو گی، تاکہ بکریاں لے کر پہاڑوں اور بارش کی جگہوں کی طرف نکل جائے اور فتنوں سے اپنا ایمان بچا لے۔ ([2])