Qayamat Ki Nishaniyan

Book Name:Qayamat Ki Nishaniyan

رہا *روزگار مِل نہیں رہا*اور ہزار طرح کی پریشانیاں، جس کو دیکھو، غم کی الگ داستان لئے پِھرتا ہے۔ کتنی آسان بات ہے؛ گھر میں والدین موجود ہیں، انہیں راضِی کریں، ان کی خِدْمت کریں، ان کی دُعائیں لیں، اللہ پاک دُنیا کی پریشانیاں بھی دُور فرما دے گا، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!قبر و آخرت کے امتحان سے بھی نجات مل جائے گی۔ اللہ پاک ہمیں عَمَل کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔

(5):مساجد میں دنیاوی باتیں ہوں گی

پیارے اسلامی بھائیو! قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی یہ ہے کہ قُرْبِ قیامت مسجدوں میں دُنیا کی باتیں کی جائیں گی۔  حدیثِ پاک میں ہے: ایک زمانہ ایسا آئے گا  کہ کچھ لوگ مساجد میں دنیا کی باتیں کریں گے ، فَلَا تُجَالِسُوْهُمْ فَلَيْسَ لِلّٰهِ فِيْهِمْ حَاجَةٌ تم ان کے ساتھ نہ بیٹھو کہ اللہ پاک کو ان سے کچھ کام نہیں۔([1])

مَشْہُور مُفَسّرِ قرآن مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ اس حدیث کی شرح میں فرماتے ہیں :یعنی اللہ پاک ان پر کرم نہ کرے گا، ورنہ ربّ کو کسی بندے کی ضرورت نہیں، وہ ضرورتوں سے پاک ہے ۔([2])

پیارے اسلامی بھائیو! بدقسمتی سے مسجد میں دنیا کی باتیں کرنا عام ہوتا جارہا ہے ، افسوس!علمِ دین سے دوری کے باعث آج کل مسجد میں بیٹھ کر انتہائی بے باکی اور غیر سنجیدگی سے نہ صرف دنیاوی باتیں کی جاتی ہیں بلکہ جانے انجانے میں بہت سارے ایسے کام کئے جاتے ہیں جوآدابِ مسجد کے خلاف ہیں۔غور تو کیجئے !مسجد میں دنیاوی باتیں کرنے والے کتنے بد نصیب ہیں کہ نبی


 

 



[1]... شُعَبُ الْاِیمان  ، باب فی الصلوات، فصل المشی الی المساجد،جلد:3، صفحہ:87، حدیث:2962۔

[2]... مراۃ المناجیح، جلد:1، صفحہ:457۔