Book Name:Qayamat Ki Nishaniyan
قیامت کا عِلْم کیوں چھپایا گیا
پیارے اسلامی بھائیو! قیامت کب آئے گی؟ اس کا دُرُست وقت تو اللہ پاک ہی جانتا ہے یا اس کے بتائے سے اس کے پیارے مَحْبُوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم جانتے ہیں*پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے قیامت آنے کا دِن بھی بتایا ہے کہ جمعہ کے دِن آئے گی*تاریخ بھی بتائی ہے*مہینا بھی بتایا ہے کہ محرم الحرام کا مہینا ہو گا*10 تاریخ ہو گی۔ ایک چیز جو نہیں بتائی گئی، وہ ہے: سال۔ سَنْ نہیں بتایا کہ فُلاں سَن میں قیامت آئے گی، محبوبِ رَبّ، شاہِ عرب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم جانتے تھے مگر نہیں بتایا، اس لئے تاکہ ہم ہر وقت اس سے ڈرتے رہیں اور اس کی تیاری میں مَصْرُوف رہیں۔
ہاں! قیامت آنے کی بہت ساری نشانیاں ہیں، جو پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے ہمیں بتائی ہیں، آئیے! قیامت آنے کی چند نشانیاں سُنتے ہیں اور اس سے ہم نے عِبْرت لینی ہے، ان احادیث میں جن باتوں کا ذِکْر کیا گیا ہے، ہم نے قیامت کی تیاری کے سلسلے میں ان کاموں سے بچنا ہے۔ آئیے! احادیث سنتے ہیں:
(1):فتنوں کی کَثْرت
صحابئ رسول حضرت ابوموسیٰ اشعری رَضِیَ اللہُ عنہ سے روایت ہے، رسولِ اکرم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: قیامت سے پہلے فتنے یُوں اُٹھیں گے، جیسے رات کی تاریکی چھا جاتی ہے، اس وقت آدمی صبح کو مؤمن مگر شام کو کافِر ہو گا، شام کو مؤمن اور صبح کو کافِر ہو گا، اس دَور میں *بیٹھا شخص کھڑے ہوئے سے *کھڑا ہوا، چلنے والے سے