Qayamat Ki Nishaniyan

Book Name:Qayamat Ki Nishaniyan

نہیں ہو گا، لوگ قیامت سے بےفِکْر، دُنیا کی لذّتوں میں مگن ہوں گے کہ چند ہی لمحوں میں (With in Seconds) یہ عظیم اور خوفناک حادثہ ہو گا اور قیامت برپا ہو جائے گی۔

قیامت کی ایک بنیادی نشانی

پیارے اسلامی بھائیو! اس سے معلوم ہوا کہ قیامت آنے کی ایک بنیادی نشانی غفلت ہے، قیامت اس وقت آئے گی، جب لوگ اس سے بالکل غافِل ہوں گے، اپنی دُنیا میں مَصْرُوف، دُنیوی لذّتوں میں مگن اور نجانے کیسے کیسے کاموں میں مَصْرُوف ہوں گے، قیامت کی طرف کسی کا دھیان ہی نہیں ہو گا، اس وقت قیامت آ جائے گی۔

آہ! افسوس! آج اگر ہم غور کر یں تو قیامت کی یہ نشانی کافی حد تک پُوری ہوتی دِکھائی دے رہی ہے، آہ! اب قبر و آخرت اور قیامت سے غفلت بہت عام ہے، اب ہم دُنیا میں ایسے رہتے ہیں، گویا ہم نے کبھی مرنا ہی نہیں ہے، یہاں سے جانا ہی نہیں ہے، قیامت آنی ہے، ضرور آنی ہے، آ کر ہی رہنی ہے، ہم سب یہ جانتے بھی ہیں، مانتے بھی ہیں، اس کے باوُجُود غفلت چھائی ہوئی ہے، صبح اُٹھنے سے لے کر رات سونے تک بس دُنیا، دُنیا اور دُنیا ہی کی فِکْر ہے، قیامت کے متعلق تو خیال بھی نہیں آتے، یُوں سارا دِن کھیل کُود میں گزار کر غفلت کی نیند سو جاتے ہیں۔ اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ    لکھتے ہیں نا؛

دن لَہْوْ میں کھونا تجھے، شب صبح تک سونا تجھے               شرمِ    نبی،    خوفِ    خدا،    یہ    بھی    نہیں    وہ    بھی    نہیں([1])

وضاحت: دِن فضولیات میں کٹا، رات بھر غفلت کی نیند سَوئے رہے، نہ دِن میں خُدا کی یاد، نہ رات کو عِبَادت کا وقت...!! نہ شرمِ نبی، نہ خوفِ خُدا، یہ بھی نہیں ہے، وہ بھی نہیں ہے۔


 

 



[1]...حدائق  بخشش ،صفحہ:111۔