Qayamat Ki Nishaniyan

Book Name:Qayamat Ki Nishaniyan

پیارے اسلامی بھائیو! قیامت کی یہ نشانی بھی آج کے دَور میں پُوری ہوتی دِکھائی دے رہی ہے۔ افسوس! آج کل معلومات   کی تو فراوانی ہے مگر *حقیقی عِلْم*کِتَابی عِلْم*تحقیقی عِلْم جو *قرآن و سُنّت سے سیکھا جائے*حدیثیں پڑھ کر سیکھا جائے*عاشقانِ رسول عُلَمائے کرام کی کتابیں پڑھ کر سیکھا جائے، افسوس! اس عِلْم کی آج بہت کمی ہے، اسی سے اندازہ لگا لیجئے کہ آج کا نوجوان دِین سیکھنے کے لئے *نہ قرآنِ کریم پڑھتا ہے*نہ تفاسیر پڑھتا ہے*نہ اَحادیث کی کتابیں پڑھتا ہے*نہ دِینی کتابوں کا مطالعہ کرتا ہے بلکہ دِین سیکھنے کے لئے دِینی لٹریچر کو پیچھے ہٹا کر سوشل میڈیا کا استعمال کر رہا ہے۔ پِھر سوشل میڈیا تو سوشل میڈیا ہے، یہاں ہر طرح کے بازار لگے ہوئے ہیں، جس کے دِل میں جو آ رہا ہے، وہ بول رہا ہے، اس کا نتیجہ کیا ہے؟ کِتابِی عِلْم ختم ہوتا جا رہا ہے، غیر معیاری معلومات عام ہوتی جا رہی ہیں۔

کتابی عِلْم نہ ہونا بھی وبال ہے

پیارے اسلامی بھائیو! یاد رکھئے! کِتَابی عِلْم نہ ہونا، محض سُنی سُنائی باتوں پر یقین کر کے بیٹھ جانا، یہ بہت بڑی بیماری ہے۔ بنی اسرائیل میں جو لوگ گمراہ ہوئے، اُن کو ایمان نصیب نہیں ہوا، اس کا ایک سبب قرآنِ کریم میں یہ بھی بیان ہوا، ارشاد ہوتا ہے:

وَ مِنْهُمْ اُمِّیُّوْنَ لَا یَعْلَمُوْنَ الْكِتٰبَ اِلَّاۤ اَمَانِیَّ (پارہ:2، سورۂ  بقرہ:78)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:اور ان میں کچھ اَن پڑھ ہیں جو کتاب کو نہیں جانتے مگر زبانی پڑھ لینا یا کچھ اپنی من گھڑت 

  پتا چلا؛ کتاب سے جاہِل ہونا، مثلاً *قرآنِ کریم نہ سیکھنا*حدیثیں نہ سیکھنا * عاشقانِ رسول عُلَمائے کرام کی کتابوں کی بجائے سُنی سُنائی پر رہنا*اسی کو عِلْم و تحقیق کا معیار بنا لینا، یہ