Book Name:Qayamat Ki Nishaniyan
مسلمان ہو گیا۔([1])
آؤ اے عاشِقِیں! مل کے تبلیغِ دِیں کافِروں کو کریں، قافلے میں چلو!
کافِر آجائیں گے، راہِ حق پائیں گے اِنْ شَآءَ اللہ! چلیں، قافلے میں چلو!
کفر کا سَر جھکے، دِیں کا ڈنکا بجے اِنْ شَآءَ اللہ! چلیں، قافلے میں چلو!
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
الحمد للہ! یہ ہے آپ کی دعوتِ اسلامی...!! اس فتنوں بھرے دَور میں جب ہر طرف ایمان کے ڈاکو دِکھائی دیتے ہیں، فتنے ہی فتنے اُٹھ رہے ہیں، آپ کی دعوتِ اسلامی اس دَور میں غیر مسلموں کو مسلمان کر رہی ہے، گھر گھر تک عِلْمِ دِین پہنچا رہی ہے، اَخْلاق و کردار میں مثبت تبدیلیاں (Positive changes) لا رہی ہے اور ایمان کی حفاظت کے لئے کڑھن کا ذہن بنا رہی ہے۔ آپ بھی مدنی قافلوں کے مُسَافِر بنیئے! 12 ماہ، 1 ماہ، 12 دِن یا کم از کم 3 دِن کے مدنی قافلے میں ہر مہینے شرکت کی نیت کر لیجئے!
دل کی کَلیاں کِھلیں قافِلے میں چلو! رنج وغم بھی مِٹیں قافلے میں چلو!
فضل کی بارِشیں،رَحمتیں نعمتیں گر تمھیں چاہئیں قافلے میں چلو!
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
(2):عِلْم اُٹھ جائے گا
بخاری شریف میں حدیث ہے، رسولِ ذیشان، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: قیامت کی نشانیوں میں سے ہے کہ عِلْم اُٹھ جائے گا، جہالت عام ہو جائے گی۔([2])