Qayamat Ki Nishaniyan

Book Name:Qayamat Ki Nishaniyan

کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے دوسروں کو ان کی صحبت اختیار کرنے سے منع فرما دیا۔

مسجد میں باتیں کرنا نیکیوں کو کھا جاتا ہے

حضرت علاّمہ ملاّ علی قاری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہفرماتے ہیں:مسجد میں مُباح(یعن جس میں نہ ثواب ہو نہ گناہ ایسی جائز) بات کرنا مکروہ  ہے اور نیکیوں کو کھا جاتا ہے۔([1])

پیارے اسلامی بھائیو! یہ ڈرنے کی بات ہے، پہلے ہم نیکیاں کرتے ہی کتنی ہیں؟ مزید مسجد میں باتیں کر کے رہی سہی نیکیاں بھی برباد کر بیٹھے تو ہمارا کیا بنے گا...؟ اس لئے مسجد کا ادب و احترام کیجئے! مسجد میں دُنیوی باتیں کرنے سے بچئے! یہ ایک افسوسناک صُورتِ حال ہے کہ بہت سارے لوگوں کو مسجد کے آداب معلوم ہی نہیں ہوتے، یہ بھی سیکھنے کی باتیں ہیں، ہمیں سیکھنی چاہئے۔ امیرِاہلسنت مولانا محمد الیاس عطارقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ  الْعَالِیَہ کی بہت پیاری کتاب ہے: فیضانِ رمضان۔ اس میں مسجد کے آداب تفصیل کے ساتھ لکھے گئے ہیں، آسان اُردو میں لکھے ہوئے ہیں، سب کو چاہئے کہ اس کتاب کو حاصِل کریں، اسے پڑھیں، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! عِلْمِ دِین کا بڑا خزانہ نصیب ہو گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! یہ قیامت کی چند نشانیاں میں نے آپ کے سامنے عرض کیں، اس کے عِلاوہ بھی احادیث میں قیامت کی بہت ساری نشانیاں بیان ہوئی ہیں اور ان میں اَکْثَر وہ ہیں جو تقریباً پُوری ہو چکی ہیں۔ یہ سب کام وہ ہیں، جن سے ہم نے عِبْرت لینی ہے، ان بُرائیوں سے بچنا ہے۔ لہٰذا اپنے اندر قبر و آخرت کا خوف بڑھائیے! فِکْرِ آخرت اپنائیے!


 

 



[1]... مرقاۃ المفاتیح، کتاب الصلاۃ، باب المساجد...الخ، جلد:2، صفحہ:418، زیرِ حدیث:743۔