Qayamat Ki Nishaniyan

Book Name:Qayamat Ki Nishaniyan

ہی رہتی ہے۔

ماں باپ کو ستانا حرام ہے

پیارے اسلامی بھائیو! ماں باپ ہماری دُنیا میں جنّت ہیں۔ ان کا ادب انتہائی ضروری ہے۔ قرآنِ کریم میں بہت سارے ایسے مقامات ہیں جہاں اللہ پاک نے اپنی عِبَادت اور ماں باپ کی خِدْمت کا حکم ایک ساتھ دیا ہے۔ ارشاد ہوتا ہے:

اَنِ اشْكُرْ لِیْ وَ لِوَالِدَیْكَؕ- (پارہ:21، سورۂ لقمان:14)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: کہ میرا اور اپنے والدین کا شکرادا کرو۔

ایک مقام پر ارشاد فرمایا:

وَ قَضٰى رَبُّكَ اَلَّا تَعْبُدُوْۤا اِلَّاۤ اِیَّاهُ وَ بِالْوَالِدَیْنِ اِحْسَانًاؕ- (پارہ:15، سورۂ بنی اسرائیل:23)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اور تمہارے ربّ نے حکم فرمایا کہ اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو اور ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔

دیکھئے! یہ کتنا اُونچا مقام ہے، اللہ پاک نے حکم دیا: اے بندو! میرا شکر ادا کرو! میری عبادت کرو! پِھر ساتھ ہی، اس حکم کے ساتھ جوڑ کر ایک اَور حکم دیا، فرمایا: میرے شکر کے ساتھ والدین کا بھی شکر ادا کرو! میری عِبَادت کے ساتھ ساتھ والدین کے ساتھ نیک سلوک بھی کرتے رہو...!!

اس سے معلوم ہوا؛ جس طرح اللہ پاک کی عِبَادت سے مُنہ پھیرنا بڑی محرومی ہے، یونہی والدین کے بےادبی کرنا بھی بہت بڑا گُنَاہ ہے۔ اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  لکھتے ہیں: باپ کی نافرمانی اللہ  جَبَّار و قَہَّار کی نافرمانی ہے اور باپ کی ناراضی اللہ  جَبَّار و قَہَّار کی ناراضی