Book Name:Qayamat Ki Nishaniyan
بڑے بھائی نے اسلامی بھائیوں کی نیکی کی دعوت پر 63 دن کے مدنی تربیتی کورس میں داخلہ لے لیا۔ تربیتی کورس کرنے کے بعد جب بھائی جان گھر تشریف لائے تو سب گھر والے یہ دیکھ کرحیران رہ گئے کہ وہ بالکل بدل چکے تھے، سنتوں بھرا لباس، سر پر عمامہ شریف کا تاج سجا ہوا تھا ۔ میں اُن کے اَخلاق و کردار سے بہت متأثر ہوا۔ الحمد للہ! میرے بھائی نے مجھے بھی نیکی کی دعوت دی اور مجھے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں ساتھ لے گئے۔ بھائی جان کے سمجھانے پر میں نے بھی 63 دن کے مدنی تربیتی کورس میں داخلہ (Admission) لیا، جس میں شریعت کے کئی مسائل، سنتیں اور دعائیں سیکھنے کا موقع ملا۔ مجھ پر میرے کریم ربّ کا کروڑ ہا کروڑ احسان ہے کہ جس نے اپنے حبیب صَلَّی اللہ ُعَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے صدقے دعوتِ اسلامی کا پیارا پیارا دینی ماحول عطا فرمایا۔([1])
عطائے حبیبِ خدا دِینی ماحول ہے فیضانِ غوث و رضا دِینی ماحول
اگر سنَّتیں سیکھنے کا ہے جذبہ تم آجاؤ دیگا سکھا دِینی ماحول([2])
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
نعت کولیکشن (Naat Collection)موبائل ایپلی کیشن
اے عاشقانِ رسول ! آج ٹیکنالوجی کا دور ہے۔الحمد للہ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی اِسْمَارٹ فون (Smartphone)کے ذریعے بھی عِلْمِ دین عام کر رہی ہے۔ اس حوالے سے دَعْوَتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک موبائل ایپلی کیشن