Qayamat Ki Nishaniyan

Book Name:Qayamat Ki Nishaniyan

قیامت کے دِن حضرت عیسیٰ عَلَیْہ ِالسَّلام    کے ساتھ ہوں گے۔([1])

پتا چلا؛ فتنوں کے دَور میں اپنا ایمان بچانے کا ایک ذریعہ یہ بھی ہے کہ آدمی راہِ خُدا میں سَفَر کرتا رہے*بس نیکی کی دعوت عام کرے*قرآن و سُنّت کے احکام سیکھے *نماز *روزہ سیکھے*مسجدوں میں پڑا رہے*سنتیں سیکھتا بھی رہے اور اپناتا بھی رہے*یُوں جو خوش نصیب کرنے والے کاموں میں لگا رہے گا*نہ کرنے والے کاموں سے بچتا رہے گا*فتنوں سے دُور  رہے گا تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ایمان سلامت لے جانے میں کامیاب ہو جائے گا۔

الحمد للہ! عاشقانِ رسول کی دِینی تحریک دعوتِ اسلامی آج کے فتنوں بھرے دَور میں ایمان کی حفاظت کا ذہن بھی دیتی ہے اور اس کے ذرائع بھی فراہَم کرتی ہے، اللہ پاک کے کرم سے دعوتِ اسلامی کے 3 دِن، 12 دِن، 1 ماہ اور 12 ماہ کے مدنی قافلے سَفَر کرتے رہتے ہیں، ان مدنی قافلوں کا مقصد کیا ہے: مجھے اپنی اِصْلاح کرنی ہے، سنتیں سیکھنی ہیں ، نماز، روزے وغیرہ کے بنیادی احکام سیکھنے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصْلاح کی خاطِر نیکی کی دعوت عام کرتے رہنا ہے۔ الحمد للہ! 15 نومبر سے 15 دسمبر تک ماہِ مدنی قافلہ منایا جا رہا ہے، آپ سے التجا ہے کہ سنتیں سیکھنے کےلئے، نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے اور فتنوں سے بچنے کے لئے آپ بھی مدنی قافلے کے مُسَافِر بن جائیے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم دِین و دُنیا کی بےشمار بھلائیاں نصیب ہوجائیں گی۔

9 غیر مسلموں کا قبولِ اسلام

حیدر آباد (سندھ، پاکستان) کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے: ایک مرتبہ عاشقانِ رسول


 

 



[1]...  زہد لابن مبارک، صفحہ:416، حدیث:1513۔