Book Name:Bardasht Sunnat e Ambiya Hai
پیارا بندہ بَن جاتا ہے*فرشتے حِلْم والے کے مددگار ہوتے ہیں*حِلْم والے کی لوگ تعریف کرتے ہیں*اور حِلْم والا آدمی بلند درجات تک پہنچ جاتا ہے*سرکارِ عالی وقار، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: 5 چیزیں سُنتِ انبیا ہیں، اُن میں سے ایک حِلْم ہے۔([1])*ایک حدیثِ پاک میں ہے: بےشک مسلمان حِلْم کے ذریعے دِن کو روزہ رکھنے اور رات کو عبادت کرنے والے کا درجہ پا لیتا ہے۔([2])*سرکارِ عالی وقار، مدنی تاجدار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: بےشک اللہ پاک حِلْم والے کو پسند فرماتا ہے۔([3])*ایک حدیثِ پاک میں ہے: روزِ قیامت مخلوق کو جمع کیا جائے گا، ایک اعلان کرنے والا اعلان کرے گا: اَہْلِ فَضْل کہاں ہیں؟ یہ سُن کر کچھ لوگ اُٹھ کر جلدی سے جنّت کی طرف بڑھ جائیں گے، فرشتے اُن سے پوچھیں گے؟ تم جلدی جلدی جنّت کی طرف کیوں جا رہے ہو؟ وہ کہیں گے: ہم ہی اَہْلِ فَضْل ہیں۔ فرشتے پوچھیں گے:تمہاری فضیلت کیا ہے؟ وہ کہیں گے: جب ہم پر ظُلْم کیا جاتا تو ہم صبر کرتے، ہم سے بُرا رَوِیَّہ اختیار کیا جاتا تو ہم مُعَاف کرتے اور جب ہم سے کوئی جہالت والا برتاؤ کرتا تو ہم حِلْم کا مُظَاہرہ کیا کرتے تھے۔([4])
تُو عطا حِلْم کی بھیک کر دے میرے اخلاق بھی ٹھیک کر دے
تجھ کو فاروق کا واسطہ ہے یاخُدا! تجھ سے میری دُعا ہے([5])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد