Bardasht Sunnat e Ambiya Hai

Book Name:Bardasht Sunnat e Ambiya Hai

کی ایک خوبصُورت نصیحت سنیئے! یہ نصیحت میرے لئے بھی ہے، آپ کے لئے بھی ہے، زید، عَمَرو، بکر وغیرہ سب کے لئے ہے۔ سردار ِدو جہاں،رحمتِ عالمیان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے ارشادفرمایا:کیا تم اَبُو ضَمْضم کی طرح نہیں ہو سکتے؟صحابۂ  کرام رَضِیَ اللہُ عنہم نے عرض کی: اَبُو ضَمْضم کون ہے؟فرمایا:تم سے پہلے لوگوں میں ایک شخص تھا، جب صبح ہوتی تو وہ یوں کہتا:اےاللہ پاک ! میں نے آج کے دن اپنی عزّت اس شخص پر صدقہ کی(یعنی اسے معاف کیا) جو مجھ پر ظلم کرے۔ ([1])

کتنی پیاری نصیحت ہے۔ ہم بھی اپنا یہ معمول بنا لیں*روزانہ اپنی عزّت، اپنا وقار، اپنے اُونچے قد کا رُعب، اپنے عہدے اور منصب کی دھاک وغیرہ وغیرہ وہ ساری چیزیں جو ہمیں بےصبری اور غصّے پر اُبھارتی ہیں، وہ سب چیزیں قربان کریں*روزانہ یہ نِیّت کریں کہ یا اللہ پاک! آج جو جو مجھے ستائے گا، میں نے اسے پیشگی معاف کیا*آج جو جو مجھ پر انگلی اُٹھائے گا، میں نے اسے معاف کیا*جو بھی آج مجھے طعنہ دے گا، میں نے اسے معاف کیا*جو بھی آج مجھے تکلیف پہنچائے گا*مجھے گھورے گا*مجھے گالی دے گا*مجھ پر طنزیہ جملے کَسے گا، اے اللہ پاک! تیری رضا کے لئے میں نے سب کو پیشگی ہی معاف کر دیا۔

اللہ پاک ہمیں اس کی توفیق نصیب فرمائے۔ کاش! ہمیں صبر، حِلْم اور برداشت کی نعمت نصیب ہو جائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم

تُو عطا حِلْم کی بھیک کر دے                                                                              میرے اخلاق بھی ٹھیک کر دے

تجھ کو فاروق کا واسطہ ہے                                                                                      یاخُدا! تجھ سے میری دُعا ہے([2])


 

 



[1]...شعب الایمان، باب:فی حسن الخلق، جلد:6، صفحہ262، حدیث:8082۔

[2]...وسائِلِ بخشش، صفحہ:138۔