Bachon Ki Tarbiyat Kaise Karen?

Book Name:Bachon Ki Tarbiyat Kaise Karen?

روپے خرچ کئے ہوتے ہیں، وہ والدین کو اَنْ پڑھ کہہ کر طعنے دے رہی ہوتی ہے۔ لہٰذا ہمیں سمجھنا چاہئے۔ اپنی اَوْلاد کو قرآن سکھائیں، حدیثیں سکھائیں، دینی تعلیم دِلوائیں۔

یہ ہو گا کیسے؟  پریشانی کی کیا بات ہے، الحمد للہ! دعوتِ اسلامی ہے نا۔*بچے کو مدرسۃ ُالمدینہ میں داخِل کروائیں ، قرآنِ کریم حفظ و ناظِرہ کی تعلیم دِلوائیں*دارُ المدینہ میں داخِل کروائیں، عصری تعلیم اور دینی تعلیم دونوں ملیں گی*پِھر جامعۃ ُالمدینہ میں داخِل کروا دیں، بچہ قرآن کریم سیکھے گا، حدیثیں پڑھے گا، عِلْمِ دِین سیکھے گا اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دُنیا میں فرمانبردار  اور آخرت میں کامیابی کا ذریعہ بن جائے گا۔

حافِظِ قرآن کے والدین کی شانیں

پیارے اسلامی بھائیو!اپنے بچوں کو حافظِ قرآن بنائیں، عالِم قرآن بنائیں، عامِل قرآن بنائیں ۔ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!اللہ پاک قیامت والے دن حافظِ قرآن عامِل قرآن کے والدین کو عزّتوں سےنوازے گا۔ حضرت بُرَیْدہ  رَضِیَ اللہُ عنہ سے روایت ہے: آخری نبی مکی مَدَنی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے فرمایا:جس نے قرآن پڑھا،اسے سیکھا اور اس پر عمل کیا ؛تو اس کے والدین کو قیامت کے دن نُور کا ایک ایسا تاج پہنایا جائے گا جس کی چمک سورج کی طرح ہوگی اور اس کے والدین کو 2 جنتی  لباس پہنائے جائیں گے جن کی قیمت یہ دُنیاادا نہیں کرسکتی تووہ پوچھیں گے:ہمیں یہ لباس کیوں پہنائے گئے ہیں؟ان سے کہاجائے گا:تمہارے بچوں کے قرآن کو تھامنے کے سبب۔([1])

اعزاز یہ ہے حافظِ قرآن کو نصیب                                                  حافظِ قرآن،  عاملِ قرآن، عالِم قرآن کو نصیب

اس کے والدین کو قیامت کے روز                                           ہو گا خورشید سے بھی روشن تاج نصیب


 

 



[1]... مستدرک، کتاب فضائل القرآن، جلد:2، صفحہ:278، حدیث:2132۔