Bachon Ki Tarbiyat Kaise Karen?

Book Name:Bachon Ki Tarbiyat Kaise Karen?

مامُوں جان نے تربیت فرمائی

    حضرت سَہْل بن عبداللہ تُسْتَری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : میں3سال  کا تھا کہ رات کے وَقت اُٹھ کر اپنے ماموں حضرت محمد بن سوَّار رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کو نَماز پڑھتے دیکھتا، ایک دن انہوں نے مجھ سے فرمایا: کیا تم اللہ پاک کو یاد نہیں کرتے جس نے تجھے پیدا فرمایا؟میں نے پوچھا : میں اسے  کیسے یاد کروں؟فرمایا: جب رات کو سونے لگو تو زبان کو حَرَکَت دیئے بغیر مَحْض دل میں 3مرتبہ یہ کلمات کہو :  اَللهُ مَعِیَ اَللهُ ناظِرٌاِلَیَّ اَللهُ شَاھِدِیْ یعنی اللہ میرے ساتھ ہے، اللہ مجھے دیکھتا ہے ، اللہ میرا گواہ ہے  ۔ فرماتے ہیں : میں نے چند راتیں یہ کَلِمَات پڑھے اور پھر ان کو بتایا ۔ انہوں نے فرمایا : اب ہر رات 7مرتبہ پڑھو!میں نے ایسا ہی کیا اور پھر ان کو  بتایا۔ فرمایا : ہر رات 11 مرتبہ یہی کَلِمَات پڑھو! (فرماتے ہیں)میں نے اِسی طرح پڑھا تو میرے دِل میں اس کی لذّت مَعْلُوم ہوئی ۔ جب ایک سال گزر گیا تو میرے ماموں جان نے فرمایا : میں نے جو کچھ تمہیں سکھایا ہے اسے قَبْر میں جانے تک ہمیشہ پڑھتے رَہنا اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! یہ تمہیں دنیا اور آخِرَت میں نَفْع دے گا ۔  فرماتے ہیں : میں نے کئی سال تک ایسا ہی کیا تو میں نے اپنے اندر اس کا بے اِنْتِہا مزہ پایا ۔  میں تنہائی میں اس کا ذِکْر کرتا رہا ۔ پھر ایک دن میرے ماموں جان نے فرمایا : اے سَہْل! اللہ پاک جس شخص کے ساتھ ہو، اسے دیکھتا ہو اور اس کا گواہ ہو، کیا وہ اس کی نا فرمانی کرتا ہے؟ہرگز نہیں ۔  لہٰذا تم اپنے آپ کو گناہ سے بچانا ۔ ([1])

یہ ہے ایمان سکھانا۔ اللہ پاک دیکھ رہا ہے، اللہ میرے ساتھ ہے، بچوں کو اس کی پریکٹس کروائیں، اللہُ مَعِیَ، اللہُ ناظِرٌاِلَیَّ (اللہ پاک میرے ساتھ ہے، اللہ پاک مجھے دیکھ رہا ہے)اس کا وظیفہ کروائیں، یُوں آہستہ آہستہ یہ بات اُن کے دِل میں قرار پکڑ جائے گی، اگر


 

 



[1]...   رسالہ قشیریہ، باب ذکر مشایخ ھذہ الطریقۃ، سہل بن عبد اللہ التستری، صفحہ:39۔