Bachon Ki Tarbiyat Kaise Karen?

Book Name:Bachon Ki Tarbiyat Kaise Karen?

عَمَل بھی اللہ پاک سے چھپ نہیں سکتا، تمہارا ذَرَّہ برابر عَمَل ہو، اللہ پاک روزِ قیامت اسے تمہارے سامنے لے آئے گا۔ لہٰذا ساری زندگی  اللہ پاک کے حُضُور پیشی سے ڈرتے رہنا۔

کاش! ہمیں بھی یہ سَعَادت ملے، ہم اپنی اَوْلاد کو فِکْرِ آخرت سکھائیں، خوفِ خُدا سکھائیں، نیکیاں کمانے کا دَرْس دیں، گُنَاہوں سے بچنے کا دَرْس دیں، قبر و آخرت کی تیاری کا ذِہن دیا کریں۔ اللہ پاک ہمیں عَمَل کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم

(4):عِبَادت کی عادت ڈالیں

پیارے اسلامی بھائیو! ایک اَہَم بات جو اَوْلاد کو سکھانے کی ہے، وہ یہ کہ ہم اپنے بچوں کو عِبَادت کا عادِی بنائیں۔ پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا:  جب بچہ 7سال کا ہو جائے تو اسے نماز سکھاؤ۔ ([1])

یہ اسلامی تعلیم ہے۔ جب بچہ 7سال کا ہو گیا، اب سے اسے نماز سکھائیں ، نماز کی عادَت ڈالنا شروع کر دیں، اگر اس وقت اسے نماز کا عادِی بنا دیا گیا تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ساری زندگی نمازیں پڑھتا رہے گا۔

اسی طرح صحابۂ کرام رَضِیَ اللہُ عنہم  کا طریقہ تھا کہ اپنے بچوں کو روزے رکھواتے، اب بچے تو بچے ہوتے ہیں، دِن کے وقت انہیں بھوک لگتی، روزہ نبھانا دُشْوار ہو جاتا، اس کے لئے صحابیات یعنی ان بچوں کی مائیں  ، بچوں کے لئے کھلونے بنا لیا کرتیں تاکہ بچہ کھیل میں مَصْرُوف رہے، یُوں بچے روزہ پُورا کرنے میں کامیاب ہو جاتے تھے۔ ([2])


 

 



[1]... ترمذی، ابواب السہو، باب ما جاء یومر...الخ، صفحہ:124 ، حدیث:407۔

[2]... بخاری، کتاب الصوم، باب صوم الصبیان، صفحہ:516، حدیث:1960۔