Book Name:Gunnah Chorne Ka Inaam
مشکوٰۃ شریف میں ہے، باحیا نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: لَعَنَ اللَّهُ النَّاظِرَ وَالْمَنْظُورَ إِلَيْهِیعنی دیکھنے والے اور جس کی طرف دیکھا گیا ان دونوں پر اللہ پاک لعنت فرماتا ہے۔ ([1])یعنی جو جان بوجھ کر غیر مَحْرَم کو دیکھے اور جو غیر مَحْرمَ جان بُوجھ کر اپنا آپ دِکھائے، ان دونوں پر اللہ پاک کی لعنت ہے۔ ([2])
ابوداؤد شریف کی حدیث پاک میں ہے:وَالْيَدَانِ تَزْنِيَانِ فَزِنَاهُمَا الْبَطْشُ، وَالرِّجْلَانِ تَزْنِيَانِ فَزِنَاهُمَا الْمَشْيُ اور ہاتھ زنا کرتے ہیں اور ان کا زنا (حرام کو) پکڑنا ہے اور پاؤں زنا کرتے ہیں اور ان کا زنا (حرام کی طرف) چلنا ہے۔ ([3])
ہمارے ہاں بعض لوگ جو مذہبی ذِہن رکھتے ہیں، ان کا یہ ذہن بنتا ہے کہ ہم ویلنٹائن ڈے کو بےحیائی کے طور پر نہیں بلکہ اچھے انداز پر منا لیتے ہیں، وہ یُوں کہ ہم اس دِن اپنے بچوں کی اَمِّی کو پُھول دے لیں، اپنی اَمِّی جان کو پُھول دے کر ان کا دِل خوش کر لیں۔ یہ بھی نہیں کرنا چاہئے۔ حدیثِ پاک میں ہے: مَنْ كَثَّرَ سَوَادَ قَوْمٍ فَهُوَ مِنْهُمْ جس نے کسی قوم کی تعداد بڑھائی، وہ انہی میں سے ہے۔ ([4])
لہٰذا اس دِن پُھول خریدنے اور اس طرح کے کاموں سے دُور ہی رہنا چاہئے، ویسے