Book Name:Gunnah Chorne Ka Inaam
اے عاشقان ِ رسول! اچھّی اچھّی نیّتوں سے عمل کا ثواب بڑھ جاتا ہے۔ آئیے! بیان سننے سے پہلے کچھ اچھّی اچھّی نیّتیں کر لیتے ہیں، نیت کیجئے!*رضائے الٰہی کے لئے بیان سُنوں گا*بااَدَب بیٹھوں گا*خوب تَوَجُّہ سے بیان سُنوں گا*جو سُنوں گا، اُسے یاد رکھنے، خُود عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ رسول! اللہ پاک کے فَضْل اور اس کی رَحْمت سے ماہِ ذیشان شعبان شریف کی تشریف آوری ہو چکی ہے اَوْر ہم اس کی بابرکت گھڑیوں میں سانس لینے کی سَعَادت حاصِل کر رہے ہیں۔ شعبان شریف بہت عظمت والا مہینا ہے، اس میں خیر اور بَرَکت کی بَرَسَات ہوتی ہے۔ آخری نبی، رسولِ ہاشِمی صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: شَعْبَانُ الْمُطَہِّرُ وَرَمَضَانُ الْمُکَفِّرُ شعبان پاک کرنے والا ہے اور رمضان کفارہ ہے۔([1])
پیارے اسلامی بھائیو!*شعبان عِبَادت کا مہینا ہے*کثرتِ تِلاوت کا مہینا ہے *کثرتِ درود کا مہینا ہے*کثرتِ اِسْتِغْفَار کا مہینا ہے *ایک حدیثِ پاک میں ارشاد پاک ہے: یہ وہ مہینا ہے جس سے لوگ غافِل ہیں حالانکہ اس مہینے میں لوگوں کے اَعْمَال رَبُّ الْعَالِمیْن کی بارگاہ میں پیش کئے جاتے ہیں۔([2]) اسی مہینے میں ملک الموت عَلَیْہ ِالسَّلام کو اُن سَب کی فہرست دے دی جاتی ہے، جن کی آئندہ سال رُوْح قبض کی جائے گی۔([3])
یعنی یہ بہت برکت والا مہینا ہے، اس کے ساتھ ساتھ بہت نازُک مہینا بھی ہے کہ اس میں نازُک فیصلے ہوتے ہیں۔ لہٰذا ہمیں چاہئے کہ اس ماہِ مبارَک میں*خُوب عِبَادت کریں*تِلاوت