Book Name:Gunnah Chorne Ka Inaam
کریں، انہیں پڑھیں، گُنَاہوں کی معلومات ہوں گی، پِھر ان سے بچنے کا بھی ذِہن بنے گا۔
اس کے ساتھ ساتھ اگر ہم عاشقانِ رسول کے ساتھ قافلوں میں سَفَر کرنے لگ جائیں تو یقین مانیئے! بہت ہی فائدے نصیب ہوں گے، الحمد للہ ! قافلوں کی برکت سے*زیادہ وقت مسجد میں گزارنا نصیب ہوتا ہے*نمازیں باجماعت پڑھنا آسان ہو جاتا ہے*نوافل پڑھنے کا موقع ملتا ہے*عِلْمِ دِین سیکھنا سکھانا نصیب ہوتا ہے*اَخْلاق سنورتے ہیں*کردار نکھرتا ہے*دِل صاف ہوتا ہے*باطنی بیماریاں دور ہوتی ہیں*اور الحمد للہ ! نیکیوں کا جذبہ اور گُنَاہوں سے نفرت بھی ملتی ہے۔ لہٰذا کم از کم ہر مہینے 3 دِن کے قافلے میں سَفَر کا معمول بنائیے! عمومًا فیضانِ مدینہ سے ہر جمعے کو قافلے سفر کرتے ہیں، جدول بنا کر ہر مہینے ہی قافلے میں جایا کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! بہت سارے دِینی و دُنیوی فائدے نصیب ہوں گے۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ
مُطِیع اپنا مجھ کو بنا یاالٰہی! سدا سُنّتوں پر چلا یاالٰہی!
خطاؤں کو میری مٹا یاالٰہی! مجھے نیک خَصلت بنا یاالٰہی!
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! اَلْحَمْدُ للّٰہ! ماہِ رمضان قریب آرہا ہے۔یہ مبارک مہینہ بہت برکتوں والا ، ماہِ رحمٰن، ماہِ نزولِ قرآن اور ماہِ غفران ہے۔
عَجِّلْ عَجِّلْ یَارمضان جان مِری تجھ پر قربان