Gunnah Chorne Ka Inaam

Book Name:Gunnah Chorne Ka Inaam

رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  نے فرمایا: اَفْضَل بندہ وہ ہے جو پرہیزگاری اختیار کرتاہے، گُنَاہ چھوڑ دیتا ہے۔ جب بندہ گُنَاہ چھوڑ دیتا ہے تو اس کی نیکیاں پایۂ تکمیل کو پہنچ جاتی ہیں۔ لہٰذا جو اپنی نیکیاں بچا کر رکھنا چاہتاہے، نیکیوں کو مکمل طریقے سے بجا لانا چاہتا ہے، اسے چاہئے کہ گُنَاہ چھوڑ دے۔

بغیر حساب بخشش

حدیثِ پاک میں ہے، پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا: اللہ  پاک نےحضرت موسیٰ عَلَیْہ ِالسَّلام کی طرف وحی کی، فرمایا:اے موسیٰ! روزِ قیامت میں بندوں سے حساب لوں گا مگر پرہیز گار...!!اُن کی عزّت افزائی کی جائے گی اور انہیں بغیر حساب ہی جنّت میں پہنچا دیا جائے گا۔ ([1])

 نُور میں چھپا ہوا آدمی

ایک روایت میں ایک پرہیزگار بندے کی بہت ہی کمال فضیلت بیان ہوئی، چنانچہ امام ابن ابی دنیا رَحمۃُ اللہ  عَلَیْہ روایت لکھتے ہیں: قیامت کے دِن ایک (پرہیزگار) بندے کو بارگاہِ اِلٰہی میں پیش کیا جائے گا، اُسے نُور اپنی لپیٹ میں لے لے گا، اب وہ لوگوں کی نگاہوں سے اَوجھل ہو گا، اسے اعمال نامہ دیا جائے گا، اس میں چھوٹے چھوٹے گُنَاہ تو لکھے ہوں گے مگر بڑے گُنَاہ جو اسے یاد ہوں گے، اعمال نامے میں موجود نہیں ہوں گے۔ ایک فرشتے کو مہر بند اعمال نامہ دیا جائے گا۔ حکم ہو گا: میرے بندے کو جنّت کی طرف لے جاؤ! جب یہ پُل صراط سے گزرتا ہوا، آخری کنارے کے قریب پہنچے گا، تب اسے یہ اعمال نامہ دینا ۔ چنانچہ فرشتہ اس بندے کو لے کر جنّت کی طرف بڑھے گا، جب  پُل صراط کے آخری کنارے کے قریب پہنچے گا تو


 

 



[1]...موسوعہ ابن ابی دنیا، کتاب الوراع، جلد:1، صفحہ:227، حدیث:181۔