Gunnah Chorne Ka Inaam

Book Name:Gunnah Chorne Ka Inaam

دے اور دُنیا و آخرت میں تمہیں آگ سے محفوظ فرما دے۔ بس وہ دِن تھا کہ آج کا دِن ہے، اس دُنیا کی آگ مجھے نقصان نہیں پہنچاتی۔([1])

سُبْحٰنَ اللہ ! پیارے اسلامی بھائیو! یہ ہے گُنَاہ چھوڑنے کا اِنْعام...!! واقعی جو گُنَاہ چھوڑ دیتا ہے، اللہ  پاک کے خوف کے سبب اس کی نافرمانی سے باز آجاتا ہے، اللہ  پاک اسے بہترین بدلہ عطا فرماتا ہے۔

کِفْل کی بخشش ہو گئی

گُنَاہ چھوڑنے کا ایک اور انعام سنیئے! حدیثِ پاک میں ہمارے آقا و مولیٰ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے یہ واقعہ بیان فرمایا، واقعہ کیا ہے؟ سنیئے! بنی اسرائیل کا ایک شخص تھا، کِفْل اس کا نام تھا، بہت گنہگار تھا، ایک مرتبہ ایک عورت اس کے پاس آئی، بیچاری مجبور تھی، گھر بچے بھوکے تھے، وہ کچھ مال کی طلب میں تھی، کِفْل نے اس کی مجبوری سے فائدہ اُٹھانا چاہا، چنانچہ کہا: تم میری ہَوَس پوری کر دو، میں تمہاری ضرورت پُوری کر دوں گا۔ عورت بیچاری مجبور تھی، وہ اس کام کے لئے تیار ہو گئی مگر جونہی گُناہ کے قریب ہوئی اس پر خوفِ خُدا کا غلبہ ہوا، وہ کپکپانے لگے، اس کو تڑپتےدیکھ کر کِفْل نے پوچھا: کیا ہوا؟ کیوں کانپ رہی ہو؟ عورت بولی: میں نے ایسی حرکت کبھی نہیں کی، آج بچوں کی بُھوک دیکھی نہیں گئی، لہٰذا مجبور ہو گئی۔ مجھے اللہ  پاک کے حُضُور حاضِری کا خوف تڑپا رہا ہے۔ یہ سُنا تو کِفْل دُور ہو گیا، بغیر لالچ کے اس عورت کی مدد کی اور اسے عزّت و احترام کے ساتھ روانہ کر دیا۔

اب بنی اسرائیل میں دستور یہ تھا کہ جو بندہ بُرائی کرتا تو اگلے دِن اس کے دروازے پر وہ گُنَاہ لکھا ہوتا تھا، لوگ روزانہ کِفْل کے دروازے سے گزرتے، اس کے گُنَاہوں کی


 

 



[1]... الزہر الفاتح لابن جوزی، صفحہ:14۔