Gunnah Chorne Ka Inaam

Book Name:Gunnah Chorne Ka Inaam

اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی زیارت کا شرف مِلا، وہ گاؤں کے رہائشی تھے، انہوں نے حدیثِ پاک بیان کرتے ہوئے فرمایا: ایک مرتبہ آخری نبی، مکی مدنی، مُحَمَّد عربی صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے میرا ہاتھ پکڑا اور دِین کی باتیں سکھانا شروع کیں، اس دوران فرمایا: ‌اِنَّكَ ‌لَنْ ‌تَدَعَ شَيْئًا اتِّقَاءَ اللهِ اِلَّا اَعْطَاكَ اللهُ خَيْرًا مِّنْهُ یعنی تم اگر اللہ  پاک کے خوف سے کچھ چھوڑ دو گے تو اللہ  پاک تمہیں اس سے بہتر عطا فرما دے گا۔ ([1])

سُبْحٰنَ اللہ ! معلوم ہوا؛ جو اللہ  پاک کے خوف سے گُنَاہ اور بُرائی چھوڑ دیتا ہے، اللہ  پاک اس کے اس عَمَل کو ضائع نہیں فرماتا بلکہ اس سے کہیں بہتر بدلہ عطا فرما دیتا ہے، مثلاً؛ *سُودِی لَیْن دَین کا موقع میسر تھا، مال بھی بڑھتا دِکھائی دے رہا تھا، پِھر بھی بندہ چھوڑ دے کہ سُود گُنَاہ ہے، لہٰذا میں اس میں نہیں پڑوں گا*بظاہِر نظر آ رہا ہے کہ جھوٹ بولنے سے دُکان اچھی چلتی ہے، بندہ پِھر بھی جھوٹ نہ بولے کہ جھوٹ بولنا گُنَاہ کا کام ہے *جھوٹی قسمیں کھانے سے سودا بکتا نظر آرہا ہے، آدمی پِھر بھی جھوٹی قسم نہیں کھاتا*دِل میں گُنَاہ بھری خواہش ابھر رہی ہے مگر بندہ اس خواہش کو دبا دیتا ہے، گُنَاہ میں نہیں پڑتا، تو اللہ  پاک اس تَرْک کا، گُنَاہ سے بچنے اور اس خواہش سے رُکنے کا بہترین بدلہ دُنیا میں بھی عطا فرما دیتا ہے۔

عجیب لوہار

 علّامہ اِبْنِ جوزی رَحمۃُ اللہ  عَلَیْہ نے ایک واقعہ لکھا، بہت خوبصُورت واقعہ ہے، ایک بزرگ تھے، وہ فرماتے ہیں: میں نے ایک لوہار دیکھا، بڑا عجیب تھا، وہ لوہے کو بھٹی میں رکھتا، اسے گرم کرتا، پِھر آگ میں ہاتھ ڈال کر لوہے کو باہَر نکال لیتا تھا۔ یعنی لوہا آگ سے


 

 



[1]... مسند احمد، جلد:8، صفحہ:350، حدیث:21282۔