Gunnah Chorne Ka Inaam

Book Name:Gunnah Chorne Ka Inaam

رَحمۃُ اللہ  عَلَیْہ فرمایا کرتے تھے: اے اِبْنِ آدم! تیری ہلاکت ہو...! کیا تُو اللہ  پاک سے مقابلہ کرنا چاہتا ہے؟ ہاں! ہاں! جس نے اللہ  پاک کی نافرمانی کی گویا اس نے اللہ  پاک سے جنگ کی۔([1])

 گُنَاہ 10 بُرائیاں لاتا ہے

مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرت فارُوقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  فرماتے ہیں: گُنَاہ اگرچہ ایک ہی ہو، اپنے ساتھ 10 بُرائیاں لے کر آتا ہے: (1):گُنَاہ کرنے والا اللہ  پاک کو غضب دلاتا ہے (2):گُنَاہ کرنے والا اِبلیس (یعنی شیطان) کو خوش کرتا ہے (3):گُنَاہ کرنے والا جنّت سے دُور اور (4):جہنّم کے قریب ہو جاتا ہے (5):گُنَاہ کرنے والا خُود اپنے آپ پر ظلم کرتا ہے (6):گُنَاہ کرنے والا اپنے باطِن کو ناپاک کر لیتا ہے (7):گُنَاہ کرنے والا اَعْمَال لکھنے والے فرشتوں کو تکلیف دیتا ہے (8):گناہ کرنے والا نبی اکرم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کو غمگین کرتا ہے (9):گناہ کرنے والا زمین و آسمان کو اپنے خِلاف گواہ بناتا ہے (10):گناہ کرنے والا انسانوں سے خیانت اور اللہ  رَبُّ الْعَالَمِیْن کی نافرمانی کرتا ہے۔([2])

بڑی کوششیں کیں گناہ چھوڑنے کی       رہے آہ! ناکام ہم یااِلٰہی!

جو ناراض تُو ہو گیا تو کہیں کا                   رہوں گا نہ تیری قسم یااِلٰہی!

مجھے سچی توبہ کی توفیق دیدے                پئے      تاجدارِ     حرم       یااِلٰہی!([3])

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! گُنَاہ واقعی گُنَاہ ہے، گُنَاہ کے بس نقصان ہی نقصان ہیں، فائدہ


 

 



[1]...عُیُون الحکایات، حصہ اوّل، صفحہ:52۔

[2]...آنسوؤں کا دریا، صفحہ:49۔

[3]...وسائلِ بخشش، صفحہ:110 بتقدم و تاخر۔