Gunnah Chorne Ka Inaam

Book Name:Gunnah Chorne Ka Inaam

بھی خاص طور پر 14 فروری کو پُھول وغیرہ خریدنا بدگمانی کا سبب بن سکتا ہے،بزرگ فرماتے ہیں :اِتَّقُوْا ‌مَوَاضِعَ التُّهَمِ یعنی تہمت کی جگہوں سے بچو...!! ([1])لہٰذا ویلنٹائن ڈے میں کسی طرح بھی اپنا حصّہ مت شامِل کیجئے! اللہ  پاک ہمیں ویلنٹائن ڈے اور اس سے متعلق بےحیائیوں اور بیہودگیوں سے محفوظ رکھے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  

ہر گھڑی شرم و حیا سے بس رہے نیچی نظر      پیکرِ شرم و حیا بن کر رہوں آقا مُدام

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

گُنَاہ چھوڑنے سے عزّت بڑھتی ہے

پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے حضرت مِسْکِی رَحمۃُ اللہ  عَلَیْہ کا ایمان افروز واقعہ سُنا، اس واقعے میں ایک ایمان افروز بات یہ بھی ہے کہ حضرت مِسْکِی رَحمۃُ اللہ  عَلَیْہ نے گُنَاہ سے بچنے کے لئے اپنی عزّت کو داؤ پر لگایا، اپنے آپ کو بدبودار کر لیا تو اللہ  پاک نے آپ کو یہ انعام دیا کہ آپ کو خوشبُودار کر دیا، یہاں تک کہ آپ جس گلی سے گزر جاتے، وہ گلی بھی آپ کی خوشبوؤں سے مہک جایا کرتی تھی۔ اس سے پتا چلا؛ جو گُنَاہوں سے بچ جاتا ہے، اللہ  پاک اس کی عزّت بڑھا دیتا ہے۔

 گُنَاہ چھوڑنے کا بہترین بدلہ

حضرت اَبُوقَتَادہ اور اَبُو دَھْمَاء رَحمۃُ اللہ  علیہما دونوں تابعی بزرگ ہیں، ان دونوں بزرگوں کی عادَت تھی کہ مکّہ مکرمہ کا سَفَر بہت رغبت سے کیا کرتے تھے، بہت مرتبہ مکّہ مکرمہ حاضِر ہوئے، فرماتے ہیں: ایک مرتبہ جب حاضِری کی سَعَادت ملی تو ایک صحابئ رَضِیَ


 

 



[1]... کشف الخفاء،جلد:1، صفحہ:37۔