Book Name:Gunnah Chorne Ka Inaam
اسے مہربند اعمال نامہ دیا جائے گا، بندہ اپنا اعمال نامہ کھولے گا، اس میں وہ اعمال بھی لکھے ہوں گے، جنہیں یہ جانتا تھا۔ فرشتہ کہے گا: مجھے نہیں معلوم کہ اس میں کیا لکھا ہے، مجھے تو مہر بند اعمال نامہ دیا گیا تھا اور اللہ پاک نے فرمایا ہے: اے میرے پیارے بندے! تیری عزّت افزائی کے لئے تیرے ان اعمال کا حساب نہیں لیا گیا۔([1])
اللہ اکبر! پیارے اسلامی بھائیو! غور فرمائیے! یہ کیسی کرم نوازی ہے۔ جو بندہ اس دُنیا میں گُنَاہوں سے بچتا ہے، پرہیزگاری اختیار کرتا ہے، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! روزِ قیامت اس کی عزّت بڑھائی جائے گی، بشری تقاضے سے جو گُنَاہ اس سے سرزد ہو گئے، وہ فرشتوں سے بھی چھپائے جائیں گے اور اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! پرہیزگار بندے کو بلا حساب جنّت میں داخِل کر دیا جائے گا۔ اللہ پاک ہمیں توفیق بخشے، کاش! ہم گُنَاہوں سے بچنے والے بن جائیں۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ
اب مسئلہ یہ ہے کہ گُنَاہوں سے بچنا کیسے ہے؟ ظاہِر ہے جب معلوم ہو گا کہ کون سا کام گُنَاہ ہے، تبھی تو اس سے بچ پائیں گے، افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آج کل دِینی معلومات کی بہت کمی ہے، لوگوں کو پتا ہی نہیں ہوتا کہ کون سا کام گُنَاہ ہے، کون سا کام نیکی ہے۔ اس لئے سب سے پہلے گُنَاہوں کی معلومات حاصِل کریں*مکتبۃ المدینہ کی 2 جلدوں پر مشتمل کتاب ہے: جہنّم میں لے جانے والے اعمال *اسی طرح ایک کتاب ہے: 76 کبیرہ گُنَاہ*یونہی ایک کتاب: جہنّم کے خطرات بھی ہے۔ یہ کتابیں حاصِل