Book Name:Gunnah Chorne Ka Inaam
فیشن پرست کی زِندگی میں بہار آ گئی
حیدرآباد، (سندھ، پاکستان) کے رہنے والے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے: میں ایک فیشن ایبل(Fashionable) نوجوان تھا، دُنیا کی موج مستی میں گم، اپنی آخرت کے انجام سے غافِل زِندگی کے دِن گزار رہا تھا، میری گُنَاہوں بھری زِندگی میں بہار یُوں آئی کہ مجھے مدرسۃ المدینہ بالغان میں داخلے کی سَعَادت مل گئی، بَس پھر میری خوش بختی کے سفر کا آغاز ہو گیا، مدرسۃُ المدینہ بالغان کی برکات نے میرے تاریک دِل کو خوفِ خدا اور عشقِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم سے روشن کر دیا،اس میں مجھے قرآنِ پاک کی تعلیم کے ساتھ ساتھ سُنتوں پر عمل کا جذبہ بھی ملا اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی سَعَادت بھی نصیب ہوئی۔ الحمد للہ !مدرسۃُ المدینہ بالغان میں پڑھنے کی برکت سے میری زِندگی میں بہار آ گئی، فیشن پرستی، موج مستی سے نجات بھی مِل گئی۔
ترا شکر مولیٰ دیا دینی ماحول نہ چُھوٹے کبھی بھی خدا دینی ماحول
دعا ہے یہ تجھ سے دل ایسا لگا دے نہ چُھوٹے کبھی بھی خدا دینی ماحول([1])
نیک اعمال(Naik amal) موبائِل ایپلی کیشن
پیارے اسلامی بھائیو!نیک بننے اور نیک اعمال میں اضافے کے لئے دعوتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ نے ایک موبائِل ایپلی کیشن جاری کی ہے، جس کا نام ہے: نیک اعمال (Naik amal) یہ ایپلی کیشن اپنے موبائل میں انسٹال کر لیجئے، اس ایپلی کیشن میں: اسلامی بھائیوں، اسلامی بہنوں اور طالب علموں کے لئے الگ، الگ رسائل موجود ہیں *اس کو6مختلف زبانوں *انگریزی *اردو *ہندی *بنگلہ*گجراتی اور *سندھی میں استعمال کیا جا سکتا ہے *اس