Gunnah Chorne Ka Inaam

Book Name:Gunnah Chorne Ka Inaam

پیارے اسلامی بھائیو! یہ رَبِّ کریم کے حُضُور حاضِری کا ایک تَصَوُّر ہے۔ کاش! جب بھی ہمارا دِل گُنَاہ کی طرف مائِل ہو تو ہمیں یہ حاضِری یا دآجائے، رَبِّ رحمٰن کے حُضُور کھڑے ہونا یاد آجائے اور ہم ڈر کر، رَبِّ رحمٰن سے شرما کر گُنَاہ چھوڑ دینے میں کامیاب ہو جائیں۔ کم از کم اتنا بھی خوفِ خُدا نصیب ہو جائے تو ہماری زندگی سَنْور سکتی ہے۔ یہی وہ خوف ہے جس پر دو جنّتوں کا وعدہ فرمایا گیا ہے۔

70ہزار کمروں والا جنّتی گھر

حضرت کَعبُ الْاَحْبَار رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  سے روایت ہے: جنّت میں زُمُرد اور موتی سے بنا ہوا عظیم الشان محل ہے، اس میں 70 ہزار گھر ہیں، ہر گھر میں 70 ہزار کمرے ہیں، اس عظیم الشان محل میں انبیائے کرام علیہمُ السَّلام ہوں گے، صِدِّیقِین ہوں گے، شہید ہوں گے، انصاف کرنے والے بادشاہ ہوں گے اور وہ شخص ہو گا جو مُحَکَّم ہو۔ عرض کیا گیا: مُحَکَّم کون ہے؟ فرمایا: وہ شخص جسے حرام کام کی دعوت دی جائے مگر وہ خوفِ خُدا کے سبب اس حرام کام سے رُک جائے۔([1])

ترے خوف سے تیرے ڈر سے ہمیشہ        میں تھر تھر رہوں کانپتا یاالٰہی!([2])

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

گُنَاہ سے بچے، عزّت مل گئی

پیارے اسلامی بھائیو! جو اللہ  پاک سے ڈرتا اور گُنَاہوں سے بچ جاتا ہے، اس کو مزید کیا کیا انعامات ملتے ہیں، سنیئے! شیخ طریقت، امیرِاہلسنت مولانا محمد الیاس عطارقادری دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیہ  


 

 



[1]...شعب الایمان، السابع والاربعون، باب فی معالجۃ کل ذنب بالتوبۃ، جلد:5، صفحہ:412، حدیث:7107۔

[2]...وسائلِ بخشش، صفحہ:105۔