Noor Me Lipta Hua Admi

Book Name:Noor Me Lipta Hua Admi

ہمارے حال پر رحم فرمائے، خیر! جو نمازیں پڑھتے ہیں، ان کا بھی یہ حال ہے کہ آئے، نماز پڑھی اور چلتے بنے جبکہ ہماری دُکان، ہمارے گھر کے ساتھ ہمارا تعلق کیسا ہوتا ہے؟ اس کے بالکل اُلٹ...!! جس طرح ہمارا گھر میں دِل لگتا ہے، اس طرح مسجد میں نہیں لگتا۔

مسجد کے ساتھ وابستگی کی ضرورت و اہمیت

پیارے اسلامی بھائیو! دورِ حاضِر کے بڑے بڑے مسائِل میں ایک بہت بڑا مسئلہ یہی ہے کہ ہماری مسجدوں کے ساتھ محبّت کم ہو گئی ہے۔ غور فرمائیے! آج دُنیا بھر میں مسلمان طرح طرح کے مسائل میں پھنسے ہوئے ہیں، ظلم و ستم کا شکار ہیں۔ہمارامُعَاشرہ کن راہوں پر چل رہا ہے، جھوٹ، غیبت، چغلی، وعدہ خِلافی، دھوکے بازی، بےایمانی، ناپ تول میں کمی، منافع خوری، باہمی لڑائی جھگڑے، پریشانیاں، گھریلو مسائِل، پھر چوری، ڈکیتی، قتل و غارت گری وغیرہ کتنے ناسُور ہیں جو ہمارے معاشرے کو تباہ و برباد کرتے چلے جا رہے ہیں، ان سب مسائِل کے اَسْباب پر اگر غور کیا جائے تواس کے بہت سارے اسباب میں سے ایک اَہَم ترین سبب اپنے مراکز یعنی مسجدوں سے دُوری بھی ہے۔ بدقسمتی کے ساتھ(Unfortunately) مسلمانوں کی اَکْثَرِیّت(Majority) مسجدوں سے دُور ہے اور یہ مسجدوں سے دُوری ہی ہے کہ جس کے سبب ضمیر مردہ ہو رہے ہیں، انسانوں کے اندر سے انسانیت(Humanity) مِٹ رہی ہے۔

قوموں کے لئے موت ہے مرکز سے جُدائی                                                                   ہو صاحِبِ مرکز تو خُودی کیا ہے؟ خُدائی!

وضاحت: خُدائی: یعنی راج، حکمرانی، آقائی۔ یعنی جو قوم اپنے مرکز ہی سے کٹ جائے، وہ قوم زندہ نہیں رہ سکتی بلکہ تباہ و برباد(Destroy) ہو کر رہ جاتی ہے اور اگر اپنے مرکز سے جُڑ جائے تو طاقتور(Powerful) بن جاتی ہے، یہ قانونِ قُدْرت ہے کہ جو چیز اپنے مرکز کے