Book Name:Noor Me Lipta Hua Admi
حضرت مُعَاذ رَضِیَ اللہُ عنہ کے لئے آخری نصیحت
پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے بہت پیارے صحابی ہیں: حضرت مُعاذ بن جبل رَضِیَ اللہُ عنہ ۔ آپ فرماتے ہیں: اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی ظاہری حیات میں میری آپ سے جو آخری ملاقات ہوئی، اس وقت میں نے عرض کیا: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! کون سا عَمَل سب سے بہتر اور اللہ پاک کا زیادہ قُرب دِلانے والا ہے؟ اللہ پاک کے رسول، رسولِ مقبول صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: اَنْ تَمُوتَ وَلِسَانُکَ رَطْبٌ مِّنْ ذِکْرِ اللہِ یعنی اے معاذ! تمہیں موت اس حال میں آئے کہ تمہاری زبان ذِکْرُ اللہ سے تر ہو۔([1])
مَشْہُور مُفَسّرِ قرآن مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: مقصد یہ ہے کہ ہر وقت زبان پر کوئی ذکر اﷲ جاری رہے، نہ معلوم موت کب آجائے، جب بھی ملک الموت عَلَیْہِ السَّلَام تمہاری جان نکالنے آئیں تو تمہیں غافِل نہ پائیں،اﷲ پاک ایسی زندگی نصیب کرے۔([2])
جب جانور حرام ہو جاتا ہے تو...!!
پتا چلا؛ ہمیں ہر وقت ہی ذِکْرُ اللہ میں مَصرُوف رہنا چاہئے۔ اس جگہ پِیرِ مہر علی شاہ صاحِب رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے بہت پیاری بات فرمائی ہے، چوٹ کرنے والی بات ہے، آپ فرماتے ہیں: جانور شرعِی اَحْکام کا پابند نہیں ہے، اس کے باوُجُود حکم ہے کہ حلال جانور کے گلے پر چُھری چلاتے وقت اگر اللہ پاک کا نام نہ لیا جائے تو جانور حرام ہو جاتا ہے، فرماتے ہیں: یہاں سے غور کرو کہ جانور جو شریعت کا پابند بھی نہیں ہے، اس کا دَم ذِکْرُ اللہ کے بغیر