Noor Me Lipta Hua Admi

Book Name:Noor Me Lipta Hua Admi

روحانی شخصیت بلکہ ولئ کامِل ہیں، آپ ہر ہفتے کو نمازِ عشا کے بعد مدنی مذاکرہ فرماتے ہیں،یعنی دُنیا بھر سے عاشقانِ رسول تفسیر، حدیث، شریعت، طریقت وغیرہ مختلف موضوعات پر سوال کرتے ہیں، امیر ِاہلسنّت اُن کے جوابات ارشاد فرماتے ہیں۔ یہ مدنی مذاکرہ مدنی چینل پر لائیو(Live) دِکھایا جاتا ہے۔

مدنی مذاکرہ اِصْلاحِ عقائد و اَعْمَال کا بہترین ذریعہ ہے: *الحمد للہ! اب تک کئی غیر مُسْلِم مدنی مذاکرہ دیکھ کر کلمہ پڑھ چکے ہیں * بےنمازیوں کی ایک تعداد ہے جو نمازی بن چکی ہے*کئی دِلوں کی اِصْلاح ہوئی ہے۔آپ بھی مدنی مذاکرے میں شرکت کیا کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! *عِلْمِ دِین حاصِل ہوگا *محبّتِ اِلٰہی ملے گی *عشقِ رسول میں اِضافہ ہو گا *گُنَاہوں سے نفرت نصیب ہو گی * نیکی کا جذبہ ملے گا اور *اَخْلاق و کردار میں بھی بہتری آئے گی۔

ہر ہفتے عشا کی نماز کے بعد پابندی سے مدنی مذاکرہ دیکھنے کی نِیّت کر لیجئے! چاہیں تو گھر پر فیملی کے ساتھ مدنی چینل پر مدنی مذاکرے میں شرکت کیجئے!آئیے!مدنی مذاکرے میں شرکت کے فوائد پر مشتمل ایک مدنی بہار سنتے ہیں

ماڈرن نوجوان کی توبہ

منڈی بہاؤ الدین(صوبہ پنجاب، پاکستان)کے رہنے والے ایک اسلامی بھائی کی تحریر کا خلاصہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں آنے سے پہلے میں گُناہوں کی ہلاکت خیز وادی میں بھٹک رہا تھا۔ ہر وقت دل و دماغ پر فیشن کا بھوت سوار رہتا اور نیکیوں سے دُور دُنیا کی رنگینیوں میں گم ہو کر زندگی برباد کر رہا تھا۔ ایک بار ایک اسلامی بھائی نے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے آخری عشرے کے اجتماعی اعتکاف کی بھرپور ترغیب دلائی، چنانچہ