Book Name:Noor Me Lipta Hua Admi
اللہ پاک کے فضل وکرم سے مجھے اعتکاف کی سعادت ملی، اجتماعی اعتکاف کا پُر کیف ماحول، پُر سوز بیانات، سحرو افطار کے روحانی مناظِر بہت اچھے لگے، کرم بالائے کرم یہ کہ امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرْکَاتُہم العالیہ کے علمی وروحانی مدنی مذاکروں اور رقت انگیز دعاؤں نے دل سے گناہوں کا میل صاف کردیا۔ میری گناہوں سے تاریک زندگی میں عشقِ مصطفےٰ کی روشنی پھیل گئی۔ میں نے اپنے گناہوں سے سچی توبہ کی اور امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرْکَاتُہم العالیہ سے بیعت کا شرف حاصل کیا،الحمدللہ داڑھی شریف سے چہرہ سجا لیا، سر پر عمامہ کا تاج سجایا اورسنّتوں بھری زندگی بسر کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کا دینی ماحول اختیار کرلیا۔([1])
مقبول جہاں بھر میں ہو دعوتِ اسلامی صدقہ تجھے اے ربِّ غَفَّار! مدینے کا([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
صِرَاطُ الجِنان ایپلی کیشن کا تعارف
اے عاشقانِ رسول! الحمد للہ! دعوتِ اسلامی ہمیں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بھی عِلْمِ دین سیکھنے اور نیکی کی دعوت عام کرنے کے مواقع فراہم کرتی ہے۔ دَعْوَتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک موبائل ایپلی کیشن جارِی کی گئی ہے، جس کا نام ہے: Sirat ul Jinan Quran & Tafsir(صِرَاطُ الجِنان قرآن اینڈ تفسیر )۔ اس ایپلی کیشن میں*مکمل قرآنِ کریم *اعلیٰ حضرت، اِمامِ اہلسنت، شاہ امام احمد رضا خان رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا لکھا ہوا ترجمۂ کنز الایمان*آسان ترجمہ، ترجمۂ کنز العرفان اور*آسان انداز میں لکھی گئی تفسیر صِرَاطُ الجِنان شامل ہے۔ *قرآن کریم، ترجمہ اور تفسیر آڈیو میں بھی سن سکتے