Noor Me Lipta Hua Admi

Book Name:Noor Me Lipta Hua Admi

ہیں اللہ پاک کے کرم سے دعوتِ اسلامی ان مدنی عُلَما کو باقاعدہ تنخواہیں دیتی ہے *دینی لٹریچر کی اشاعت کے لئے دعوتِ اسلامی نے اپنا اشاعتی ادارہ مکتبۃ ُالمدینہ قائِم کیا، جہاں بہترین اور خوبصُورت انداز سے کتابیں شائع کی جاتی ہیں، تقسیم رسائِل (یعنی مختلف کتب و رسائِل مفت تقسیم کرنے) کا بھی سلسلہ ہوتا ہے اور کتابیں فروخت بھی ہوتی ہیں *دنیا بھر میں دینی کاموں کی دھوم مچانے کیلئے دعوتِ اسلامی کا پُورا تنظیمی سیٹ اپ ہے، ذیلی حلقے سے لے کر مرکزی مجلسِ شُورٰ ی تک پُورا ایک نظام قائِم ہے، شہر شہر، گاؤں گاؤں ذِمَّہ داران موجود ہیں * عاشقانِ رسول کی تربیت کر کے انہیں دینی کاموں کے لئے ملک و بیرونِ ملک بھیجا جاتا ہے، انہیں باقاعدہ تنخواہیں دی جاتی ہیں اور وہ فَارِغُ الْبَال (یعنی کمانے سے بےپروا) ہو کر دِین کی خدمت کرتے ہیں* میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمزپر بھی خدمتِ دین کا سلسلہ جاری ہے*پرنٹ میڈیا ( میں بہت سی کتب و رسائل کے ساتھ ساتھ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی اشاعت کا سلسلہ جاری ہے جو کہ اس وقت دُنیا کی 7بڑی زبانوں میں شائع ہونے والا کثیر الاشاعت ماہنامہ ہے ) *سوشل میڈیا(مثلاً، یوٹیوب(Youtube)،فیس بک (Facebook)، انسٹاگرام(Instagram) وغیرہا )پر تقریباً 100 اکاؤنٹس ہیں، جن پر تقریباً 50 ملین (Million) یعنی 5کروڑ فالورز (Followers) ہیں جبکہ ویوز کی تعدادبلینز(Billions)یعنی 100 کروڑ سے بھی اوپر جا پہنچتی ہے * اس کے علاوہ مدنی چینل اردو، انگلش، بنگلہ، کڈز مدنی چینل، بزرگوں کا مدنی چینل اور عربی ویب چینل کے ذریعے دینِ اسلام کی خدمت کی جارہی ہے*آئی ٹی کے شعبہ کی طرف سے اب تک 32 موبائل ایپلی کیشن اور 40اسلامک ویب سائٹس لانچ کی جا چکی ہیں *دنیا بھر میں مسلمانوں کی خیر خواہی کے لئے ایف جی آر ایف کا شعبہ قائم ہے، جس کے تحت اب تک *34 لاکھ 16 ہزار673