Aao Bhalai Ki Taraf

Book Name:Aao Bhalai Ki Taraf

خالی تھے، پَیر بَوجھل ہو رہے تھے، دِل میں باربار خیال آ رہا تھا کہ بچوں کو کیا کہوں گا؟ کیسے دلاسا دُوں گا؟ یہی کچھ سوچتے ہوئے، پریشانی کے عالَم میں گھر کی طرف بڑھ رہے تھے،  جب گھر کے قریب پہنچے تو کیا دیکھتے ہیں کہ گھر سے عُمدہ کھانوں کی خُوشبو آ رہی ہے، یوں لگتا ہے کہ جیسے اندر خوشیوں کا سماں ہے، ایک لمحے کے لئے تو لگا کہ شاید میں کسی اور کے گھر آ گیا ہوں، پِھر جب دروازہ کھٹکھٹایا تو زوجہ نے ہنستے مسکراتے ہوئے خوشی خوشی دروازہ کھولا، دیکھتے ہی بولی: آپ جس مالِک کے ہاں کام کرتے ہیں، وہ واقعی بہت کریم ہے، آج آپ کے جانے کے بعد اس کا قاصِد آیا، اس نے بہت ساری رقم اور کھانے کی چیزیں دِیں اور کہا: جب تمہارا شوہر آجائے تو اسے سلام کہنا اور بتا دینا کہ تمہارا مالِک تمہارے عَمَل سے راضِی ہے، یہ تمہاری محنت کا بدلہ ہے۔([1])

پیارے اسلامی بھائیو! واقعی سچّی بات ہے، جو نیک رستہ اپنا لیتا ہے، اللہ پاک اس کے سارے بگڑے کام سنوار دیتا ہے۔ اَلحمدُ لِلّٰہ! رمضان شریف تشریف لا رہا ہے، یہ ایک مہینا ہم اللہ پاک کے نام کر دیں، بس پکّا ذِہن بنا لیں کہ باقی کام ہوتے ہیں یا نہیں ہوتے، عِبَادت ضرور کرنی ہے، نیک کام لازمی کرنے ہیں، اس مہینے تھوڑا کما لیں گے مگر نیکیوں میں کمی ہر گز نہیں ہونے دیں گے۔  

عِبَادَت کرو...!! جَم کے کرو!

پارہ:16، سورۂ مریَم کی آیت: 65 میں اللہ پاک فرماتا ہے:

رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا فَاعْبُدْهُ وَ اصْطَبِرْ لِعِبَادَتِهٖؕ- (پارہ:16، سورۂ مریم:65)

تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان : آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان میں ہے سب کا ربّ (وہی ہے) تو اسی کی عبادت کرو اوراس کی عبادت پر ڈٹ جاؤ!


 

 



[1]... عیون الحکایات، صفحہ:172۔