Book Name:Aao Bhalai Ki Taraf
5خصوصی کرم
حضرت جابِربن عبداللہ رَضِیَ اللہُ عنہما سے روایت ہے ؛ اللہ پاک کے سب سے آخری نبی، مُحَمَّدِعربی صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم نے فرمایا:میری اُمّت کو رمضان شریف میں 5چیز یں ایسی عطا کی گئیں جو مجھ سے پہلے کسی نبی علیہ السَّلام کو نہ ملیں:(1): جب رمضان شریف کی پہلی رات آتی ہے تو اللہ پاک اُن کی طرف رَحمت کی نَظَر فرماتا ہے اور جس کی طرف اللہ پاک نَظَرِ رَحمت فرمائے اُسے کبھی بھی عذاب نہ دے گا (2):شام کے وَقت ان کے مُنہ کی بُو (جوبھوک کی وجہ سے ہوتی ہے)اللہ پاک کے نزدیک مُشک کی خوشبو سے بھی بہتر ہے (3):فِرِشتے ہر رات اور دن ان کے لئے مغفِرت کی دعائیں کرتے رہتے ہیں (4):اللہ پاک جنّت کو حکم فرماتاہے کہ میرے (نیک ) بندوں کیلئے آراستہ ہوجاعنقریب وہ دنیا کی مَشَقَّت سے میرے گھر اور کرم میں راحت پائیں گے(5):جب رمضان شریف کی آخِری رات آتی ہے تو اللہ پاک سب کی مغفرت فرما دیتا ہے ۔ قوم میں سے ایک شَخض نے کھڑے ہو کر عرض کی : یا رسولَ اللہ ِ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم ! کیا یہ لَیْلَۃُ الْقَدْر ہے ؟ارشاد فرمایا: نہیں کیا تم نہیں دیکھتے کہ مزدور جب اپنے کاموں سے فارِغ ہوجاتے ہیں توا نہیں اُجرت دی جاتی ہے۔([1])
عاصیوں كی مغفرت كا لے كر آیا ہے پیام جُھوم جاؤ مجرمو رَمَضاں مہ ِغُفران ہے
دو جہاں كی نعمتیں ملتی ہیں روزہ دار كو جو نہیں ركھتا ہے روزہ وہ بڑا نادان ہے([2])
ایک بہت خوبصُورت اور عبرت و نصیحت سے بھرپُور واقعہ سنیئے! تیسری صدی ہجری