Aao Bhalai Ki Taraf

Book Name:Aao Bhalai Ki Taraf

پیارے اسلامی بھائیو! یہ ہمیں سمجھانے کےلئے واقعہ بیان کیا گیا...!! ہمارے ساتھ بھی شیطان  ایسے ہی کرتا ہے، ابھی ہم دُنیا میں ہیں تو آخرت کا ذائقہ، وہاں کی نعمتوں کی اہمیت ہمیں معلوم نہیں ہے، دُنیا چونکہ سامنے ہے، یہ بہت اچھی لگتی ہے، شیطان ہمیں دُنیا میں لگا کر آخرت سے محروم کر دیتا ہے  *رمضان شریف تشریف لا رہا ہے، اب شیطان ہمیں دُنیا داری میں لگائے گا *رمضان شریف ہی تو کمائی کا سیزن ہے، اب بھی کمائی نہ کی تو پِھر کب کریں گے *عِیْد آ رہی ہے، عِیْد کے اَخْراجات بھی تو پُورے کرنے ہیں *نماز تو پڑھ ہی لیتا ہوں، اللہ پاک بَس یہی قبول فرما لے، اس طرح کی باتیں سکھا کر شیطان ہمیں نیکیوں سے دُور کرتا اور دُنیا میں لگا دیتا ہے اور افسوس! ہم اس کی باتوں میں آ کر رمضان شریف بھی غفلتوں میں گزار دیتے ہیں۔  کاش! ہم ان شیطانی وَسْوَسَوں سے بچ کر پُورا  رمضان شریف نیکیوں میں گزارنے اور نیکیاں ہی نیکیاں کرنے میں مَصْرُوف ہو جائیں۔

ایک بہت قیمتی نصیحت

اللہ پاک کا ایک بہت ہی پیارا اِرْشاد ہے، فرمایا:

قُلْ اِنَّمَاۤ اَعِظُكُمْ بِوَاحِدَةٍۚ- (پارہ:22، سورۂ  سبا:46)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: تم فرماؤ: میں تمہیں ایک نصیحت کرتا ہوں

یعنی یہ صِرْف ایک نصیحت ہے اور ایسی باکمال و بےمثال نصیحت ہے کہ اسی ایک نصیحت پر عَمَل کر لینا آدمی کے لئے کافی ہے۔ نصیحت کیا ہے؟ فرمایا:

اَنْ تَقُوْمُوْا لِلّٰهِ (پارہ:22، سورۂ  سبا:46)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: کہ تم اللہ کیلئےکھڑے رہو۔

یعنی اے لوگو...!! خوابِ غفلت سے جاگو! اور اللہ پاک کی رِضا کیلئے ہمّت باندھ لو...!!  ([1])


 

 



[1]... منازِل السائرین للہروی،صفحہ:11  ماخوذًا ۔