Book Name:Aao Bhalai Ki Taraf
بالیقیں دِلَیْر ہیں مرتضیٰ! مرتضیٰ! اپنے رَبّ کے شیر ہیں مرتضیٰ! مرتضیٰ!
غرض؛ رمضان شریف میں کئی بزرگوں کے عُرْس آتے ہیں، کوشش فرمائیے! ان تمام بزرگوں کے دِن منائیے! ان کے یومِ وِصَال پر گھروں میں، دُکانوں پر ایصالِ ثواب کا اہتمام فرمائیے! قرآن خوانی کروائیے! اللہ پاک نے توفیق بخشی ہو تو ان اَیَّام میں غریبوں، مسکینوں کی افطاری کروا دیجئے! یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ہر روز افطار کے وقت ایک بار سُورۂ فاتحہ، تین بار سورۂ اِخْلاص پڑھ کر تمام بزرگوں، نیک لوگوں کو اِیْصالِ ثواب کر دیا جائے، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! نیکیوں کا ثواب بھی بڑھ جائے گا اور اللہ پاک نے چاہا تو ان بزرگوں کی نَظْرِ عِنَایت بھی نصیب ہو جائے گی۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!آپ کی اپنی دینی تحریک دعوتِ اسلامی، اس وقت 80 سے زائد شعبہ جات میں دین کی خدمت کرنے میں مصروف ہے۔ الحمد للہ ! *کنز المدارس بورڈ کے نام سے دعوتِ اسلامی کا اپنا تعلیمی بورڈ ہے *تقریبًا 16 ہزار 500 سے زائد جامعات و مدارسُ المدینہ (بوائز اینڈ گرلز) قائم ہیں، جن میں حفظ و ناظرہ، عالِم کورس(درسِ نظامی)، مختلف تَخَصُّصَات (Specialization)، فرائض علوم کورسز کروائے جاتے ہیں *جامعات و مدارسُ المدینہ (بوائز اینڈ گرلز)میں طلبا کی تعداد 5 لاکھ 30 ہزار سے زائد ہے *بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کو قرآن کریم کی تعلیم دینے کیلئے اب تک تقریبًا 74ہزار 887 مدارس