Book Name:Aao Bhalai Ki Taraf
کیا کرتے تھے۔ ([1])
رمضان شریف میں کثرت سے تلاوت کرنے والے
اسی طرح ہمارے بزرگانِ دین، اللہ پاک کے نیک بندے بھی عام دِنوں میں تَو تِلاوت کیا ہی کرتے تھے، رمضان شریف میں ان کا شوقِ تلاوت مزید بڑھ جایا کرتا تھا، *بعض اولیائے کرام رمضان شریف میں 3راتوں میں ایک خَتْمِ پاک کیا کرتے تھے *حضرت اَسْود رحمۃُ اللہِ علیہ رمضان شریف میں ہر 2 راتوں میں ایک مرتبہ قرآنِ کریم ختم کیا کرتے تھے * امام نَخْعی رحمۃُ اللہِ علیہ کا مَعْمُول مُبارک یُوں تھا کہ آپ رمضان شریف کے اِبتدائی 20 دن ہر 3دن میں ایک مرتبہ خَتْمِ قرآن فرمایا کرتے اور آخری عشرے میں ہر 2راتوں میں ایک مرتبہ خَتْمِ پاک فرما لیا کرتے تھے *حضرت قَتَادہ رَضِیَ اللہُ عنہ ہمیشہ (یعنی سال کے عام دنوں میں بھی ) 7 دن میں ایک خَتْمِ پاک کرتے لیکن رمضان شریف آتا تو آپ کا شوقِ تلاوت بڑھ جاتا اور آپ ہر 3دن میں ایک خَتْمِ پاک کیا کرتے، پھر جب آخری عشرہ آتا تو تلاوت کا ذوق اور بڑھ جاتا اور آپ ہر روز ایک خَتْمِ پاک کیا کرتے۔ *امام شافعی رحمۃُ اللہِ علیہ رمضان شریف میں 60 قرآن پڑھا کرتے تھے۔ *اور امام ِ اعظم، امام ابو حنیفہ رحمۃُ اللہِ علیہ کی تو کیا ہی شان ہے، آپ رمضان شریف میں 61قرآنِ کریم ختم فرمایا کرتے تھے۔([2])
(4):شبِ قدر میں عبادت کرنا
اے عاشقانِ رسول ! رمضان شریف کی چوتھی اہم اور خصوصی عبادت ہے: شبِ قدر میں عبادت کرنا۔ شبِ قدر بہت بابرکت رات ہے، اس کو لَیْلَۃُ الْقَدْر بھی کہا جاتا