Book Name:Aao Bhalai Ki Taraf
روزے شروع کرنے، تیری عِبَادت میں مَصْرُوف ہو کر تجھے راضِی کرنے کا شوق ہی اتنا تھا کہ رہا نہیں گیا، لہٰذا میں جلدی جلدی چل کر پہلے پہنچ گیا۔([1])
سُبْحٰنَ اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! حضرت موسیٰ علیہ السَّلام کہاں جا رہے تھے...؟ کوہِ طُور پر۔ کرنا کیا تھا؟ روزے رکھنے کا حکم تھا، پِھر تورات شریف عطا ہونی تھی۔ حضرت موسیٰ علیہ السَّلام کو اس کا ایسا شوق ہوا کہ آپ نے اس کام کے لئے جلدی فرمائی۔ الحمد للہ ! *رمضان شریف تشریف لا رہا ہے*روزے رکھنے کا مہینا آ رہا ہے*عِبَادت کرنے کا مہینا آ رہا ہے*توبہ کرنے کا مہینا آ رہا ہے*نیکیوں کی طرف بڑھ جانے کا مہینا آ رہا ہے*عِبَادت پر کمر باندھ لینے کا مہینا آ رہا ہے۔ ہم بھی حضرت موسیٰ علیہ السَّلام کی پیاری ادا سے سبق لیں، جلدی کریں، اللہ پاک کی رِضا پانے کے شوق میں سب سے آگے بڑھ جائیں *جلد از جلد توبہ کریں *نیک کاموں کی فہرست بنائیں *رمضان شریف کیسے گزارنا ہے، جلد سے جلد اس کا جدول بنا لیں اور پُورے شوق کے ساتھ، پیشگی تیاری کے ساتھ رمضان شریف کا خُوب اچھے طریقے سے استقبال کرنے میں کامیاب ہو جائیں۔
رمضان شریف اللہ پاک کے نام
حدیثِ پاک میں ہے: اللہ پاک نے تمہارے لئے 11 مہینے رکھے ہیں، ان میں کھاؤ! پیو! لذّت اُٹھاؤ! مگر ایک مہینا اپنے لئے خاص فرمایا ہے فَاتَّقُوْا شَہْرَ رَمضَانَ فَاِنَّہٗ شَہْرُ اللہ یعنی ماہِ رمضان سے ڈرو! بےشک یہ اللہ پاک کا مہینا ہے۔([2])
آگیا رَمضاں عبادت پر کمر اب باندھ لو فیض لے لو جلد یہ دن تیس کا مہمان ہے