Aao Bhalai Ki Taraf

Book Name:Aao Bhalai Ki Taraf

سجدہ کرنے پر 1500 نیکیاں ملتی ہیں، جنّت  میں سرخ یاقوت کا گھر بنایا جاتا ہے اور جنّت میں اتنا بڑا درخت لگایا جاتا ہے کہ گھوڑے سوار 500سال تک اس کے سائے میں چلتا رہے۔ اس سے وہ لوگ سبق حاصِل کریں جو  مَعَاذَ اللہ ! نمازِ تراویح نہیں پڑھتے یا پڑھتے ہیں تو 20 پُوری نہیں پڑھتے۔ غَور کیجئے! نمازِ تراویح کی 20 رکعتوں میں کل 40 سجدے ہیں، یعنی جو 20 رکعت تراویح پڑھے تو اللہ پاک کی رحمت سے اُمِّید ہے کہ اسے 60 ہزار نیکیاں ملیں گی، جنّت میں 40 درخت لگیں گے اور 40 جنتی محلَّات عطا ہوں گے، یہ ابھی صِرْف سجدوں کی نیکیاں ہیں، قیام، رکوع اور نمازِ تراویح میں قرآنِ کریم سننے، اتنی دیر مسجد میں رہنے وغیرہ کا ثواب اس کے عِلاوہ ہے۔جو نادان 8 رکعت تراویح پڑھ کر گھروں کو چلے جاتے ہیں، وہ گویا 36 ہزار نیکیوں، 24 جنّتی محلّات اور  24 جنتی درختوں سے محروم رہتے ہیں اور جو 12 رکعت پڑھ کر تھک جاتے ہیں، وہ 24 ہزار نیکیوں ،16جنّتی محلّات اور 16 جنتی درختوں سے محروم رہتےہیں، یہ ابھی حدیثِ پاک میں بیان کی گئی تعداد کے مُطَابِق ظاہری گنتی ہے، رحمتِ الٰہی کی وُسْعت پر نگاہ رکھی جائے تو پوری 20 رکعت نمازِ تراویح پڑھنے والوں کی خوش نصیبی اور ادھوری تراویح پڑھ کر لوٹ جانے والوں کی محرومیوں کا اندازہ لگانا ممکن ہی نہیں ہے۔

(3):تلاوتِ قرآن

رمضان شریف کی تیسری اہم عبادت ہے: تلاوتِ قرآن۔ ہمارے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ    صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم    رمضان شریف میں کثرت سے تلاوت فرمایا کرتے تھے، حضرت جبریلِ امین  علیہ السَّلام    حاضرِ خدمت ہوتے، سرکارِ عالی وقار، مکی مدنی تاجدار    صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم    فرشتوں کے سردار حضرت جبریلِ امین  علیہ السَّلام   کے ساتھ قرآن کریم کا دَوْر