Aao Bhalai Ki Taraf

Book Name:Aao Bhalai Ki Taraf

کو بہت محبوب تھا، آپ    صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم    آخری عشرے کے اعتکاف کا بہت اہتمام فرماتے تھے۔([1])

اعتکاف کی فضیلت پر 2احادیث

حضرت عائشہ صدیقہ    رَضِیَ اللہُ عنہا   سے روایت ہے: مَنْ اِعْتَکَفَ اِیْمَاناً وَ اِحْتِسَابًا غُفِرَ لَہٗ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہٖ جس نے ایمان کے ساتھ اور ثواب حاصِل کرنے کی نیت سے اعتکاف کیا اس کے پچھلے گناہ بخش دئیے جائیں گے۔([2]) *ایک حدیثِ پاک میں فرمایا: جس نے رمضان  شریف میں 10 دِن کا اعتکاف کر لیا وہ ایسا ہے جیسے 2 حج اور 2 عمرے کئے۔([3])

اجتماعی اعتکاف کی ترغیب

پیارے اسلامی بھائیو!  الحمد للہ ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی  دُنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے میں مصروف ہے، فیضانِ رمضان پانے، گُنَاہوں سے بچنے اور نیک نمازی بننے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے۔ اَلحمدُ لِلّٰہ! دعوتِ اسلامی کے تحت دُنیا بھر میں ہزاروں مقامات پر اجتماعی اعتکاف بھی کروایا جاتا ہے، آپ بھی پُورا رمضان شریف یا کم از کم آخری عشرے کے اجتماعی اعتکاف کی نیت کر لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! رمضان شریف  میں گُنَاہوں سے بچنے، نیکیاں کرنے، نفل عبادات کا شوق بڑھنے کے ساتھ ساتھ بہت سارا عِلْمِ دین بھی سیکھنے کو ملے گا۔

بزرگوں کو یاد رکھئے!

پیارے اسلامی بھائیو! رمضان شریف کئی ایک بزرگوں کی یاد بھی دِلاتا ہے۔ مثلاً


 

 



[1]...فیضان ِرمضان، صفحہ:227۔

[2]...جَامِع صغِیر، صفحہ:516، حدیث:8480۔

[3]...جَامِع صغِیر، صفحہ:516، حدیث:8479۔