Book Name:Aao Bhalai Ki Taraf
رسالہ دوسروں کو بھی شئیر (Share) کیجئے! * مکتبۃ ُالمدینہ پیش کر رہا ہے مرحوم نگران مرکزی مجلسِ شُورٰی ،ثناخوانِ رسولِ ، مبلغ دعوتِ اسلامی حاجی مشتاق عطاری کی سیرت پر مشتمل بڑا ہی پیارا رسالہعطّار کا پیارا آپ رحمۃُ اللہِ علیہ کی سیرت مبارکہ جاننے کے لئے آج ہی مکتبۃُ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے اس رسالہ کو 32 روپے میں قیمتاً طلب فرمائیں، خود بھی مطالعہ کیجئے! دوسروں کو بھی اس کی دعوت دیجئے!
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نےفرمایا: مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِی فَقَدْ اَحَبَّنِی وَمَنْ اَحَبَّنِی كَانَ مَعِیَ فِی الْجَنَّةِ جس نے میری سُنّت سے محبّت کی اس نے مجھ سے محبّت کی اور جس نے مجھ سے محبّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔([1])
سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا! جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
2فرامینِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم : (1): جب بندہ کم کھاتا ہے، اس کا باطن نور سے بھر جاتا ہے۔([2]) (2):جو دُنیا میں کم کھائے، کم پئے، اللہ پاک فرشتوں کے سامنے اس پر فخر فرماتا ہے۔([3])
اے عاشقانِ رسول ! کم کھانا سُنَّت ہے * ہمارے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم