ALLAH Aur Rasool Ke Sher Hazrat Ameer Hamza

Book Name:ALLAH Aur Rasool Ke Sher Hazrat Ameer Hamza

جائے ضرور قبول ہوتی ہے۔

حضرت امیر حمزہ  رَضِیَ اللہُ عنہ   کے 2 اعلیٰ اَوْصاف

اے عاشقانِ رسول! حدیثِ پاک میں ہے، پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے حضرت امیر حمزہ  رَضِیَ اللہُ عنہ  کو مخاطب کر کے آپ کے دو پیارے اور اعلیٰ اوصاف کا ذِکْر کیا، فرمایا: (1):یَا وُصُولَ الرَحْم اے بہت صلہ رحمی کرنے والے! (2):یَا فُعُولُ الْخَیْرات اے بہت نیکیاں کرنے والے! ([1])

کتنے پیارے 2اَوْصاف ہیں، اللہ پاک ہمیں بھی توفیق بخشے، ہمیں بھی یہ دونوں وَصْف اپنا لینے چاہیں!

صلہ رحمی کیجئے!

پیارے اسلامی بھائیو!  صِلہ رحمی یعنی رشتے داروں کے ساتھ نیک سلوک کرنا لازم اور ضروری ہے۔ اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:

وَ  اتَّقُوا  اللّٰهَ  الَّذِیْ  تَسَآءَلُوْنَ  بِهٖ  وَ  الْاَرْحَامَؕ- (پارہ:4، سورۂ نساء:1)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اور اللہ سے ڈرو جس کے نام پرایک دوسرے سے مانگتے ہو اور رشتوں (کو توڑنے سے بچو۔)

تفسیرمظہری میں ہے: یعنی تم قطع رحمی (یعنی رشتے داروں سے تعلق توڑنے) سے بچو۔ ([2])

پتا چلا؛ رشتے داری کے معاملے میں ہمیشہ اس بات کا خوف دِل میں رکھنا چاہئے کہ کہیں کسی رشتے دار کو مجھ سے تکلیف نہ پہنچ جائے، کہیں کوئی ایسا کام نہ کر بیٹھوں جو رشتے


 

 



[1]... مسند بزار، جلد:17۔ صفحہ:21، حدیث:9530 بالفاظ دیگر۔

[2]... مظہری، پارہ:4، سورۂ نساء، زیرآیت:1، جلد:2، صفحہ:4۔