ALLAH Aur Rasool Ke Sher Hazrat Ameer Hamza

Book Name:ALLAH Aur Rasool Ke Sher Hazrat Ameer Hamza

نیکیوں پر حریص ہو جائیے!

فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم : اِحْرِصْ عَلٰی مَایَنْفَعُکَ وَاسْتَعِنْ بِاللّٰہِ وَلَاتَعْجِزْ  یعنی اس پر حرص کرو جو تمہیں نفع دے اور اللہ سے مدد مانگو  اور عاجزنہ ہو۔([1])

نیکی کے معاملے میں بےصبرے ہو جاؤ...!!

جبکہ مشہور مُفَسِّر ِقرآن مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ   اِس حدیثِ پاک کے تحت فرماتے ہیں :خیال رہے کہ دُنیاوی چیزوں میں قَناعت اور صبر اچھا ہے مگر آخرت کی چیزوں میں حِرْص اور بے صبری اعلیٰ ہے، دین کے کسی درجہ پر پہنچ کر قناعت نہ کرلو آگے بڑھنے کی کوشش کرو۔([2])  اللہ پاک ہمیں نیکیاں  کرنے کا حریص بنائے۔آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن   صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  ۔

نیکیوں میں جلدی کرنا انبیاء کا طریقہ ہے

پیارے اسلامی بھائیو!  نیکیوں میں جلدی کرنا نبیوں کا طریقہ ہے۔ قرآنِ کریم میں ہے:

اِنَّهُمْ كَانُوْا یُسٰرِعُوْنَ فِی الْخَیْرٰتِ (پارہ:17، سورۂ انبیاء:90)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: بیشک وہ نیکیوں میں جلدی کرتے تھے۔

یعنی انبیائے کرام  علیہم السَّلام    کا انداز مبارَک تھا کہ نیک کاموں میں بہت جلدی فرمایا کرتے تھے۔

صدقہ کرنے میں جلدی فرمائی

صحابئ رسول حضرت عُقْبَہ بن حَارِث  رَضِیَ اللہُ عنہ  فرماتے ہیں: ایک مرتبہ میں نے عصر


 

 



[1]...مسلم، کتاب القدر، باب  فی الامر بالقوۃ، صفحہ:1027، حدیث:2664۔

[2]... مرآۃ المناجیح،جلد:7،صفحہ:211۔