Book Name:ALLAH Aur Rasool Ke Sher Hazrat Ameer Hamza
لہٰذا اِس سے پہلے کہ ایسی حالت ہو، ہمیں نیک اَعْمَال پر کمر بستہ ہو جانا چاہئے۔
اللہ پاک ہمیں حضرت امیر حمزہ رَضِیَ اللہُ عنہ کا فیضان نصیب فرمائے، کاش! صلہ رحمی کا جذبہ اور نیکیوں کی حِرْص نصیب ہو جائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم
12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام: تفسیر سننے سنانے کا حلقہ
*قرآنِ مجید سیکھنا بہت فضیلت والا کام ہے: *اَحادیث میں اس طرح مضمون ہے: صبح اس حال میں کرو کہ یا تُم عالِم ہو یا طالِبِ عِلْمِ دین([1])*ایک روایت کے مطابق صبح کے وقت قرآنِ مجید کی ایک آیت سیکھنا 100 رکعت نفل پڑھنے سے بہتر ہے۔([2])
* اَلحمدُ لِلّٰہ! دعوتِ اسلامی والے عاشقانِ رسول بعدِ فجر تفسیر سننے سنانے کا حلقہ لگاتے ہیں *اس میں تین قرآنی آیات *ان کا ترجمہ اور تفسیر سنی، سنائی جاتی ہے *فیضانِ سُنّت سے دَرْس ہوتا ہے *شجرہ شریف پڑھا جاتا ہے *دُعا ہوتی ہے اور *آخر میں اشراق، چاشت کے نوافِل بھی ادا کئے جاتے ہیں۔
*آپ بھی تفسیر سننے سنانے کے حلقے میں شرکت کی عادَت بنائیے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! بہت برکتیں ملیں گی *حدیثِ پاک کے مطابق جو صبح کے وقت مسجد میں نیکی سیکھنے جائے، اسے عمرے کا ثواب ملتا ہے([3]) *صبح کا وقت نیکیوں میں گزرے گا تو برکت ملے گی *سارا دِن اچھا گزرے گا *صبح صبح عِلْمِ دین سیکھنے کا موقع نصیب ہو گا*شجرہ شریف کی صُورت میں نیک بندوں کا ذِکْر ہو گا *ان کی محبّت دِل میں بیٹھے گی *اولیائے کرام کی