Book Name:ALLAH Aur Rasool Ke Sher Hazrat Ameer Hamza
فرمانِ مصطفیٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم : جو شخص اپنی روزی میں کشادگی چاہتا ہو یا عمر کی دارازی چاہتا ہو تو اسے چاہیے کہ صلۂ رحمی کرے۔([1])
اللہ پاک ہمیں صلہ رحمی (یعنی رشتے داروں کے ساتھ بنا کر رکھنے، ان کے ساتھ نیک سلوک کرتے رہنے) کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
صلہ رحمی کے 10فائدے
حضرت ابواللَّیث سمرقندی رحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں:صِلَۂ رِحْمی کرنے کے 10 فائدے ہیں،(1):اللہ پاک کی رِضا حاصل ہوتی ہے (2):لوگوں کی خوشی کا سبب ہے (3):فرشتوں کو مَسَرّت ہو تی ہے (4):مسلمانوں کی طرف سے اس شخص کی تعریف ہوتی ہے (5):شیطان کو اس سے رَنج پہنچتا ہے (6):عمر بڑھتی ہے (7):رِزْق میں برکت ہو تی ہے (8):فوت ہوجانے والے آباء و اجداد(یعنی مسلمان باپ دادا) خوش ہوتے ہیں (9):آپس میں محبت بڑھتی ہے (10):وفات کے بعداس کے ثواب میں اِضافہ ہو جا تا ہے،کیونکہ لوگ اس کے حق میں دعائے خیر کرتے ہیں ۔([2])
اللہ پاک ہمیں صلہ رحمی کرنے والا، رشتے جوڑنے والا، لوگوں کے ساتھ نیک سلوک کرنے والا بننے کی توفیق عطا فرمائے۔ صلہ رحمی کا مزید ذہن بنانے اور اس کے فضائل و فوائد وغیرہ کی تفصیلی معلومات کے لئے امیرِ اہلسنت مَولانا محمد اِلیاس قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بہت ہی خوبصورت اور مختصر سا رسالہ ہاتھوں ہاتھ پھوپھی سے صلح کر لی پڑھ لیجئے!