ALLAH Aur Rasool Ke Sher Hazrat Ameer Hamza

Book Name:ALLAH Aur Rasool Ke Sher Hazrat Ameer Hamza

ٹوٹنے کا سبب بن رہا ہو۔

رشتے توڑنے والے پر لعنت

افسوس! جیسے خوفِ خُدا ختم ہوتا جا رہا ہے، یونہی رشتوں کی محبّت اور فِکْر بھی دم توڑتی جا رہی ہے، ہمیں ترغیب تو یہ ہے کہ رشتہ ٹوٹنے سے خوف زدہ رہیں، ڈریں کہ کہیں رشتے توڑنے کے گُنَاہ میں نہ پڑ جاؤں  مگر حالت ایسی ہے کہ لوگ رشتے توڑنے کے طریقے تلاش کرتے ہیں* جی ہاں! شادِی وغیرہ کا موقع ہو *رشتے داروں میں خوشی غمی کا کوئی معاملہ ہو، لوگ بہانے ڈھونڈتے ہیں، تلاش کیا جاتا ہے کہ کس بات کو بنیاد بنا کر میں جھگڑا ڈالوں؟ کچھ ایسا ہو کہ میں روٹھوں اور سب مجھے منانے آئیں۔ ایسا خاندانوں میں ہوا کرتا ہے۔ یہ بہت بُری بات ہے، اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:

وَ یَقْطَعُوْنَ مَاۤ اَمَرَ اللّٰهُ بِهٖۤ اَنْ یُّوْصَلَ وَ یُفْسِدُوْنَ فِی الْاَرْضِۙ-اُولٰٓىٕكَ لَهُمُ اللَّعْنَةُ وَ لَهُمْ سُوْٓءُ الدَّارِ(۲۵) (پارہ:13، سورۂ رعد:25)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اور جسے جوڑنے کا اللہ نے حکم فرمایا ہے اسے کاٹتے ہیں اور زمین میں فساد پھیلاتے ہیں ان کیلئے لعنت ہی ہے اور اُن کیلئے برا گھر ہے۔

اللہ اکبر! پتا چلا؛ رشتے توڑنے والے پر اللہ پاک کی لعنت برستی ہے۔

رحمت سے محروم لوگ

حضرت ابوہریرہ  رَضِیَ اللہُ عنہ  ایک مرتبہ رسولِ عربی، مکی مدنی   صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کی  احادیثِ مبارَکہ بیان فرما رہے تھے،اِس دَوران فرمایا: ہر رشتے داری توڑنے والا ہماری محفل سے اُٹھ جائے۔ ایک نوجوان اُٹھ کر اپنی پھوپھی کے ہاں گیا جس سے اُس کا کئی سال