Book Name:Qaum e Samood Kyun Halak Hui
چغلی سے بچنا۔ اپنا یہ پکّا ذِہن بنا لیجئے کہ ہم نے چغلی نہ کرنی ہے، نہ ہی کسی چغل خور کی باتوں میں آنا ہے۔ چغلی کے سبب زمین میں فساد پھیلتا ہے اور یہ حقیقت ہے، چغلی کے سبب بھائی بھائی سے جُدا ہو جاتے ہیں، والدَین اور اَوْلاد میں نفرت پھیل جاتی ہے، دوست دوست سے لڑ پڑتا ہے۔ چغلی کے ایسے ایسے نقصانات ہیں کہ بَس! اللہ پاک کی پناہ...!!
ایک شخص تھا، اسے کام کاج کے لئے ایک غُلام کی ضرورت پیش آئی (آج کل تو نوکرتنخواہ پر رکھے جاتے ہیں، پہلے دور میں باقاعِدہ پیسوں سے غلام خریدے جاتے تھے)، چنانچہ وہ غُلام خریدنے گیا، اُسے ایک غُلام پسند آیا، اس نے مالِک سے قیمت طَے کی، مالِک نے کہا: اس میں کوئی عیب نہیں ہے، البتہ! اسے چغل خوری کی عادَت ہے۔ اس شخص کو دِینی معلومات زیادہ تھی نہیں، چنانچہ اس نے وہ غُلام خرید لیا، اب وہ غُلام اپنے آقا کی خِدْمت میں رہنے لگا، کچھ دِن گزرے تو اس کی چغلی خوری کی رَگ پھڑکی، ایک روز وہ اپنے آقا کی بیوی کے پاس گیا اور کہا: بیگم صاحبہ! مجھے افسوس ہے کہ آپ کے میاں کو آپ سے کچھ محبّت نہیں رہی، وہ اب دوسری شادی کے چکّر میں ہیں مگرآپ پریشان نہ ہوں، میرے پاس اس کا حل بھی ہے۔ آپ بس اپنے میاں کی گُدّی کے بال کاٹ کر مجھے دے دیجئے! باقی سب میں سنبھال لُوں گا۔
اس بےوقوف چغل خور نے بیوی کے کان یُوں بھرے، پھر اپنے آقا کے پاس آیا اور کہنے لگا: میں نے آپ کی بیوی کو غیر مرد کے ساتھ دیکھا ہے، وہ دونوں آپ کو قتل کرنے کے چکر میں ہیں۔ چغل خورغُلام کی بات سُن کر آقا کے دِل میں بھی شک آ گیا، رات ہوئی، آقا اپنے گھر گیا، جب سونے کا وقت ہوا تو یونہی جھوٹ مُوٹ آنکھیں بند کر کے لیٹ گیا، عورت