Qaum e Samood Kyun Halak Hui

Book Name:Qaum e Samood Kyun Halak Hui

مارنے والے نظر نہیں آتے تھے، اس طرح  یہ 9 کے 9 فسادی شخص ہلاک ہو گئے۔ ([1])

اس کے بعد باقی جو غیر مسلم قوم تھی، ان پر شدید  چنگھاڑ کا عذاب آیا، اچانک خوفناک آواز پھیلی جس کے سبب یہ ساری کی ساری قوم تباہ وبرباد ہو گئی۔ اللہ پاک فرماتا ہے:

وَ مَكَرُوْا مَكْرًا وَّ مَكَرْنَا مَكْرًا وَّ هُمْ لَا یَشْعُرُوْنَ(۵۰) (پارہ:19، سورۂ نمل:50)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اورانہوں نے سازش کی اور ہم نے اپنی خفیہ تدبیر فرمائی اور وہ غافل رہے۔

یعنی ان لوگوں  نے حضرت صالح  علیہ السَّلام    اور ان کے گھر والوں  پر  رات کے وقت حملہ کرنے کی سازش تیار کی اور ہم نے ان کی سازش کی سزا یہ دی کہ ان کے عذاب میں  جلدی فرمائی اور وہ ہماری خفیہ تدبیر سے غافل رہے۔([2])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!   صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

کیا فسادی نیکوں کے برابر ہو سکتے ہیں...؟

پیارے اسلامی بھائیو! اس واقعہ میں غور فرمائیے! اس میں ہمارے لئے عبرت ہی عبرت ہے۔ بالخصوص قرآنِ کریم نے پُوری قوم میں سے ان 9 لوگوں کا جو خاص طَور پر (ہائی لائٹ) کر کے ذِکْر کیا کہ

وَ كَانَ فِی الْمَدِیْنَةِ تِسْعَةُ رَهْطٍ یُّفْسِدُوْنَ فِی الْاَرْضِ وَ لَا یُصْلِحُوْنَ(۴۸) (پارہ:19، سورۂ نمل:48)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اور شہر میں نو شخص تھے جو زمین میں فساد کرتے تھے اور اصلاح نہیں کرتے تھے۔

 قوم میں غیر مسلم تو بہت سارے تھے لیکن قرآنِ کریم کا خاص طَور پر الگ سے ان


 

 



[1]...صراط الجنان، پارہ:19، سورۂ نمل، زیرِ آیت:51، جلد:7، صفحہ:215۔

[2]...صراط الجنان، پارہ:19، سورۂ نمل، زیرِ آیت:50، جلد:7، صفحہ:214-215۔