Qaum e Samood Kyun Halak Hui

Book Name:Qaum e Samood Kyun Halak Hui

ہیں تو اس کے لئے اپنی زندگی کا ایک اُصُول بنا لیں کہ آپ کے ذریعے کبھی بھی کسی کو بھی کسی بھی طرح کی بُرائی کی ترغیب نہ مِلے، آپ کی باتیں، آپ کا عمل، آپ کا کردار، آپ کی چال ڈھال، انداز، طور طریقے صِرْف و صِرْف بھلائی ہی پر مبنی ہوں۔

Don’t be the key to evil be a lock

بُرائی کی چابی نہیں بلکہ تالا بنو!

ہو اخلاق اچھا، ہو کردار ستھرا مجھے  متقی  تو  بنا  یااِلٰہی!([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!   صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

یَوْمُ الْاَرْض (یعنی Earth Day)

پیارے اسلامی بھائیو! 14 اپریل کو عالمی سطح پر یَومُ الْاَرْض  Earth Day (یعنی زمین سے متعلق دِن) منایا جاتا ہے۔ ویسے یہ دِن منانے کا بنیادی مقصد تو زمین کی قدر کرنا، یہاں کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا  اور لوگوں کو اس تعلق سے معلومات فراہَم کرنا ہے۔ البتہ! ہم اس دِن سے مُتَعَلِّق  اسلامی نقطۂ نظر سے تَوَجُّہ ڈالیں، یقیناً اپنی ذات، اپنے گھر اور اپنے اِرْدگرد کے ماحول کو ظاہِری گندگی  سے پاک صاف رکھنا بھی بہت ضروری ہے، اس کے ساتھ ساتھ اپنے گھر، محلے، شہر اور جہاں جہاں تک ہماری رسائی ہے، اس پورے ماحول کو پُر امن رکھنا، گُنَاہوں اور بُرائیوں سے پاک صاف رکھنا بھی ہماری بنیادی ذِمَّہ داریوں میں شامِل ہے۔ 

انسان اور منصبِ خِلافت

اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:

اِنِّیْ جَاعِلٌ فِی الْاَرْضِ خَلِیْفَةًؕ- (پارہ:1، سورۂ بقرۃ:30)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:  میں زمین میں اپنا نائب بنانے والا ہوں۔


 

 



[1]...وسائلِ بخشش، صفحہ:104۔