Qaum e Samood Kyun Halak Hui

Book Name:Qaum e Samood Kyun Halak Hui

اجتماعی زندگی کے 6 آداب

سورۂ حُجُرات 26 وَیں سپارے کی ایک مختصر سُورت ہے، صِرْف 2 رکوع اور 18 آیات کی اس مختصر سُورت میں بہت ساری تعلیمات دی گئی ہیں، بالخصوص مسلمانوں کو اجتماعی (یعنی مل جُل کر رہنےوالی)زندگی کےآداب سکھائے گئے ہیں یعنی ہم نے اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ کیسا رویّہ رکھنا ہے، ہمارے والدین ہوں یا بہن بھائی، پڑوسی ہوں یا اَہْلِ محلہ، کوئی دُور کا عزیز ہو یا بالکل اجنبی غرض ہر وہ شخص جو مسلمان ہے، چاہے وہ دُنیا کے کسی کونے میں بھی رہتا ہے، جب بھی ہماری اس سے ملاقات ہو، ہم نے اس کے ساتھ کیسا سلوک کرنا ہے، اس تعلق سے سورۂ حُجُرات میں  6 آداب بیان ہوئے ہیں، یہ 6 آداب اپنا کر بھی ہم مُعاشرے کو امن  و سکون کا گہوارہ بنا سکتے ہیں؛

وہ 6 آداب یہ ہیں: (1):  کوئی شخص کسی کا مذاق نہ اُڑائے (2): کوئی شخص دوسرے کو طعنہ نہ دے (3): کوئی بھی آپس میں ایک دوسرے کو بُرے ناموں سے نہ پُکارے (4): ہر شخص پر لازم ہے کہ زیادہ گمانوں سے بچتا رہے کہ بےشک بعض گمان گُنَاہ ہوتے ہیں (5): کوئی بھی کسی کے عیبوں کی جستجو میں نہ پڑے، نہ تجسّس کرے (6): کوئی بھی کسی کی پیٹھ پیچھے بُرائی نہ کرے۔

اللہ پاک ہمیں ان تمام آداب کو اپنانے، ان کے مُطَابِق زندگی گزارنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام:مدرسۃُ المدینہ بالِغان

پیارے اسلامی بھائیو! موت کی یاد دِل میں بٹھانے، قبر و آخرت کی تیاری فرمانے اور